اہم خبریں
6 May, 2026
--:--:--

بدھ کو عید کا چاند دیکھا جائے: سپریم کورٹ

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes

سپریم کورٹ نے سعودی عرب کے تمام مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بدھ کی شام 29 رمضان 1447ھ کو شوال کے چاند دیکھنے کا اہتمام کریں۔ 

ام القریٰ کلینڈر کے مطابق یہ تاریخ 18 مارچ 2026ء ہوگی۔

سپریم کورٹ نے واضح کیا ہے کہ یہ اپیل اس کے سابقہ فیصلے نمبر (204/ھ) مورخہ 29 شعبان 1447ھ کی بنیاد پر جاری کی گئی ہے، جس میں قرار دیا گیا تھا کہ ام القریٰ کلینڈر کے مطابق بدھ یکم رمضان 1447ھ، 18 فروری 2026ء کو تھا۔

اعلامیے میں عوام سے درخواست کی گئی ہے کہ اگر کوئی شخص شوال کا چاند ننگی آنکھ سے یا دوربین کے ذریعے دیکھے تو وہ اپنی گواہی قریبی عدالت میں درج کروائے یا قریبی مرکز سے رابطہ کرے تاکہ اسے عدالت تک پہنچنے میں مدد دی جا سکے۔

سپریم کورٹ نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ جن افراد کو چاند دیکھنے کی صلاحیت حاصل ہے وہ اس معاملے میں خصوصی توجہ دیں اور اس مقصد کے لیے مختلف علاقوں میں قائم کمیٹیوں کے ساتھ شامل ہو کر ثواب کی نیت سے اس عمل میں حصہ لیں، کیونکہ اس میں نیکی اور تقویٰ پر باہمی تعاون اور تمام مسلمانوں کے لیے فائدہ پوشیدہ ہے۔