اہم خبریں
6 May, 2026
--:--:--

ایک ہفتے میں صارفین نے 16 ارب ریال خرچ کر ڈالے

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes

سعودی سینٹرل بینک کے اعداد و شمار کے مطابق یکم سے 7 مارچ 2026 کے دوران پوائنٹ آف سیل POS کے ذریعے صارفین کے اخراجات تقریباً 16.14 ارب ریال تک پہنچ گئے جو تقریباً 226.21 ملین لین دین کے ذریعے ہوئے۔ 

یہ رقم گزشتہ ہفتے کے 14.53 ارب ریال اور 210.53 ملین ٹرانزیکشنز کے مقابلے میں 11 فیصد زیادہ ہے۔

مزید پڑھیں

اخبار 24 کے مطابق سب سے زیادہ اخراجات ملبوسات اور ایکسسریز اور کھانے پینے کی اشیا پر ہوئے، جہاں ہر شعبے میں تقریباً 2.5 ارب ریال خرچ کیے گئے۔ 

اس کے علاوہ ریسٹورنٹس اور کیفے پر 1.40 ارب ریال، نقل و حمل پر 1.13 ارب ریال اور صحت کے شعبے پر 0.97 ارب ریال خرچ کیے گئے جبکہ پیٹرول پمپس پر 897.9 ملین ریال خرچ ہوئے۔

ChatGPT Image 10 مارس 2026، 10 43 14 م

دیگر اخراجات میں پیشہ ورانہ و تجارتی خدمات پر 907.1 ملین ریال، الیکٹرانک و برقی آلات پر 206.6 ملین ریال، تعمیراتی مواد پر 388.6 ملین ریال، زیورات پر 693.1 ملین ریال، ٹیلی کمیونیکیشن پر 212.8 ملین ریال، تعلیم پر 130.7 ملین ریال، عوامی خدمات پر 62.9 ملین ریال اور لانڈری خدمات پر 58.3 ملین ریال خرچ کیے گئے جبکہ دیگر مدات میں مجموعی طور پر 2.51 ارب ریال خرچ ہوئے۔

card reader enables contactless payments convenie 2026 01 06 10 24 15 utc

شہروں کے لحاظ سے ریاض تقریباً 5.35 ارب ریال کے ساتھ پہلے نمبر پر رہا، اس کے بعد جدہ میں 2.34 ارب ریال خرچ ہوئے۔

مکہ مکرمہ میں 857.7 ملین ریال، دمام میں 743.7 ملین ریال اور مدینہ منورہ میں 685.4 ملین ریال کے اخراجات ریکارڈ کیے گئے۔ 

دیگر شہروں میں ابہا میں 175.7 ملین ریال، الباحہ میں 56.6 ملین ریال، طائف میں 385.8 ملین ریال اور الخبر میں 410.7 ملین ریال کے اخراجات ریکارڈ کیے گئے۔