اہم خبریں
6 May, 2026
--:--:--

تاریخی فلائٹ: ایک سو پائلٹس سمیت عملے کی واپسی

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
100% LikesVS
0% Dislikes
فوٹو: عاجل

ایک نہایت منفرد منظر جو عموماً صرف بڑے اور سنگین بحرانوں کے عروج پر ہی دیکھنے کو ملتا ہے، دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر غیر معمولی فضائی آپریشن کے دوران سامنے آیا۔ 

طیارہ نہ تو تجارتی سامان سے لدا ہوا تھا اور نہ ہی تعطیلات کے خواہش مند سیاحوں کو لے جا رہا تھا بلکہ اس کا مقصد 149 پائلٹس اور کیبن کریو کے اُن ارکان کو واپس لانا تھا جو پھنسے ہوئے تھے، ان میں سے بعض دبئی میں اور بعض جدہ میں تھے۔

عاجل ویب سائٹ کے مطابق ایئر انڈیا نے غیر معمولی پرواز کا آغاز کیا جسے ’ہوابازی کی تاریخ کی سب سے زیادہ تجربہ کار پرواز‘ قرار دیا گیا ہے کیونکہ اس میں 149 فضائی عملہ سوار تھا، جن میں تقریباً 100 پائلٹس شامل تھے اور سب ایک ہی طیارے کے ذریعے وطن واپس لوٹے۔

اسی دوران IndiGo نے ایئر انڈیا کے تعاون سے جزوی طور پر فضائی حدود کھلنے کے بعد خصوصی پروازوں کا سلسلہ شروع کیا تاکہ پائلٹ اور اور عملے کو انڈیا واپس منتقل کیا جا سکے۔