کویت کی وزارتِ دفاع کے سرکاری ترجمان نے بتایا ہے کہ آج پیر کو چند امریکی جنگی طیارے گر کر تباہ ہوئے تاہم ان کا تمام عملہ محفوظ ہے۔
اخبار 24 کے مطابق کویتی ترجمان نے وضاحت کی کہ متعلقہ اداروں نے فوری طور پر تلاش و بچاؤ کی کارروائیاں شروع کیں، عملے کو بحفاظت نکال کر اسپتال منتقل کیا گیا تاکہ ان کی صحت کا معائنہ کیا جا سکے اور ضروری طبی امداد فراہم کی جا سکے۔
انہوں نے بتایا کہ تمام اہلکاروں کی حالت مستحکم ہے۔
ایران، امریکہ جنگ: تمام خبریں ایک جگہ پر، کلک کریں
انہوں نے مزید کہا کہ حادثے کی تفصیلات کے حوالے سے امریکی دوست افواج کے ساتھ براہِ راست رابطہ کیا گیا ہے اور مشترکہ فنی اقدامات اختیار کیے گئے ہیں۔
ترجمان نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ متعلقہ حکام حادثے کی وجوہ جاننے کے لیے تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہیں اور عوام سے اپیل کی کہ معلومات صرف سرکاری ذرائع سے حاصل کی جائیں۔