ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان کو انڈیا کے وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے فون کال موصول ہوئی، جس میں انہوں نے ایرانی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے مملکت کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا ہے۔
مزید پڑھیں
سرکاری بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان خطے میں جاری پیش رفت پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
ٹیلیفونک رابطے میں دونوں رہنماؤں نے موجودہ علاقائی حالات اور بڑھتی ہوئی عسکری کشیدگی پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے اسے خطے سمیت عالمی امن و استحکام کے لیے خطرہ قرار دیا گیا۔
گفتگو کے دوران انڈیا کے وزیر اعظم نے سعودی عرب پر ہونے والے
ایرانی حملوں کی کھلے الفاظ میں مذمت کی اور انہیں ناقابل قبول قرار دیا۔
ایران، امریکہ جنگ: تازہ ترین خبروں کے لیے کلک کریں
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ انڈیا سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے اور اس کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور شہریوں کے تحفظ کو درپیش ہر خطرے کی مخالفت کرتا ہے۔