اہم خبریں
5 May, 2026
--:--:--

فوجی کشیدگی: آبنائے ہرمز سے تیل کی ترسیل عارضی طور پر معطل

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
(فوٹو: انٹرنیٹ)

خطے میں جاری عسکری کشیدگی کے باعث کئی بڑی عالمی تیل اور تجارتی کمپنیوں نے آبنائے ہرمز کے راستے خام تیل اور ایندھن کی ترسیل عارضی طور پر روک دی ہے۔

مزید پڑھیں

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق یہ اقدام امریکہ اور اسرائیل کے ایران پر مشترکہ حملوں اور تہران کے ردعمل کے تناظر میں کیا گیا ہے۔

تجارتی ذرائع نے بتایا کہ بعض بڑی کمپنیوں نے صورتحال واضح ہونے تک اپنے جہازوں کی آمد و رفت معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایک بڑی تجارتی کمپنی کے سینئر عہدیدار نے بتایا کہ ان کے جہاز فی الحال آبنائے ہرمز عبور نہیں کریں گے اور چند دن تک موجودہ مقامات 

پر ہی رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ مکمل طور پر عارضی ہے اور خطے میں سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد ہی ترسیل کا عمل دوبارہ شروع کیا جائے گا۔

ایران، امریکہ جنگ: تازہ ترین خبروں کے لیے کلک کریں

واضح رہے کہ آبنائے ہرمز عالمی توانائی سپلائی کے لیے نہایت اہم گزرگاہ سمجھی جاتی ہے، جہاں کسی بھی کشیدگی کے اثرات فوری طور پر عالمی منڈیوں پر پڑ سکتے ہیں۔