اہم خبریں
6 May, 2026
--:--:--

3 سعودی اسپتال دنیا کے ٹاپ 250 اسپتالوں کی فہرست میں شامل

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
(فوٹو: انٹرنیٹ)

سعودی عرب نے صحت کے شعبے میں عالمی سطح پر نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے 3 اسپتالوں کو سال 2026 کے لیے امریکی جریدے ’نیوزویک‘کی دنیا کے بہترین 250 اسپتالوں کی فہرست میں شامل کروا لیا ہے۔

مزید پڑھیں

یہ پیش رفت قومی صحت کے نظام میں اصلاحات اور وژن 2030 کے تحت شعبہ صحت کی تبدیلی کے پروگرام کا نتیجہ قرار دی جا رہی ہے۔

کنگ فیصل اسپیشلسٹ اسپتال اینڈ ریسرچ سینٹر سعودی اداروں میں سرفہرست رہا اور عالمی درجہ بندی میں 153ویں نمبر پر پہنچ گیا۔  اس نے گزشتہ سال کے مقابلے میں 56 درجے بہتری حاصل کی، جب اس کی پوزیشن 209 تھی۔ 

اس پیش رفت کو طبی خدمات کے معیار، علاج کے نتائج اور انتظامی کارکردگی میں بہتری کا عکاس قرار دیا گیا ہے، جس سے یہ ادارہ خطے اور دنیا کے نمایاں ریفرل میڈیکل مراکز میں اپنی جگہ مستحکم کر رہا ہے۔

اسی درجہ بندی میں ڈاکٹر سلیمان فقیہ اسپتال 206ویں اور جانز ہاپکنز آرامکو میڈیکل سینٹر 220ویں نمبر پر شامل ہوئے۔ یہ دونوں ادارے پہلی بار ٹاپ 250 عالمی اسپتالوں کی فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔

اس طرح رواں برس سعودی عرب کے 3 اسپتال اس عالمی فہرست میں شامل ہیں، جو ملکی صحت کے شعبے کی بڑھتی ہوئی مسابقت اور سرکاری و نجی شعبوں کے باہمی تعاون کی نشاندہی کرتا ہے۔

دنیا کے بہترین 250 اسپتالوں کی یہ سالانہ درجہ بندی ’نیوزویک‘ میگزین عالمی ڈیٹا پلیٹ فارم ’اسٹاٹسٹا‘ کے اشتراک سے جاری کرتا ہے۔

اس فہرست میں طبی ماہرین کی آرا، علاج کے معیار، مریضوں کی حفاظت، خدمات سے مستفید ہونے والوں کے تجربات اور دیگر تفصیلات کو مدنظر رکھا جاتا ہے، جس کے باعث اسے عالمی سطح پر طبی اداروں کی کارکردگی جانچنے کا معتبر حوالہ سمجھا جاتا ہے۔