حرمین انتظامیہ نے سعودی الیکٹرانک یونیورسٹی اور سلوشنز کنسلٹنسی کے ساتھ سہ فریقی تعاون کا معاہدہ کیا ہے، جس کے تحت ’ حرمین پلیٹ فارم برائے قرآن و حدیث‘ کی تیاری اور ترقی پر کام کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
اس اقدام کا مقصد دینی علوم کو جدید ڈیجیٹل انداز میں پیش کرنا اور ان سے مقامی و عالمی سطح پر زیادہ سے زیادہ افراد کو تعلیمی فائدہ پہنچانا ہے۔
معاہدے کے تحت سائنسی اور تکنیکی کوششوں کو یکجا کر کے ایک جامع تعلیمی پلیٹ فارم تیار کیا جائے گا، جو قرآن و حدیث سے متعلق مستند علمی مواد کو منظور شدہ طریقہ کار کے مطابق پیش کرے گا۔
اس منصوبے کو تعلیمی شعبے میں ڈیجیٹل تبدیلی کے اہداف سے ہم آہنگ کیا جائے گا اور حرمین شریفین کے پیغامِ اعتدال، توازن اور دینی علم کی مستند اشاعت کو فروغ دیا جائے گا۔
اس معاہدے کے تحت مختلف تعلیمی راستوں کا خاکہ تیار کرنا، ڈیجیٹل تعلیمی مواد کی تیاری، پلیٹ فارم کے تکنیکی ڈھانچے کو مضبوط بنانا اور معیار و منظوری سے متعلق مہارت سے فائدہ اٹھانا شامل ہے۔
معاہدے میں تینوں اداروں نے اس بات پر زور دیا ہے کہ منسوبے کا ہدف علمی اور فکری اقدامات، دینی، تعلیمی و مشاورتی شعبوں کے درمیان ادارہ جاتی ہم آہنگی کو مضبوط کرنا ہے۔
اس اقدام کو وژن 2030ء کے اہداف سے ہم آہنگ قرار دیا گیا ہے، تاکہ حرمین شریفین کو عالمی سطح پر علم و رہنمائی کے مرکز کے طور پر مزید نمایاں کیا جا سکے۔