اہم خبریں
6 May, 2026
--:--:--

500 یتیم فلسطینی بچوں کو افطار کرایا گیا

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
فوٹو: سبق

وزارت اسلامی امور، دعوت وارشاد نے اردن کے البقعہ کیمپ میں فلسطینی مہاجرین کے 500 یتیم بچوں کے لیے افطار دسترخوان کا اہتمام کیا گیا ہے۔ 

یہ اقدام خادم الحرمين الشريفين پروگرام برائے افطار کے تحت کیا گیا ہے جسے وزارتِ ماہِ رمضان میں دنیا کے متعدد ممالک میں نافذ کرتی ہے۔

مزید پڑھیں

سبق ویب سائٹ کے مطابق اس پروگرام کا انعقاد سعودی قیادت کی اسلام اور مسلمانوں کی خدمت سے وابستگی، باہمی ہمدردی و اخوت کے فروغ اور بالخصوص مہاجرین اور انتہائی ضرورت مند خاندانوں کے ساتھ یکجہتی کے تسلسل کا مظہر ہے۔

وزارت کے ترجمان عبدالله بن يتيم العنزی نے بتایا کہ رواں سال اردن کے لیے مجموعی طور پر 15 ٹن اعلیٰ معیار کی کھجوریں مختص کی گئی ہیں

 جبکہ رمضان المبارک کے دوران اجتماعی افطار دسترخوانوں کے ذریعے 5 ہزار روزہ داروں کو مستفید کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ 

یہ سب وزارت کی جانب سے مملکت سے باہر نافذ کیے جانے والے رمضان پروگراموں کے جامع نظام کا حصہ ہے۔

قابلِ ذکر ہے کہ خادم الحرمين الشريفين پروگرام برائے افطار اس سال دنیا کے 70 ممالک میں جاری ہے، جس کے ذریعے لاکھوں روزہ داروں کو فائدہ پہنچایا جا رہا ہے۔ 

یہ اقدام رمضان پروگراموں کے ایک مربوط سلسلے کا حصہ ہے، جس کی نگرانی وزارت کرتی ہے، اور اس کے ذریعے مملکت کی جانب سے ضرورت مندوں تک خیر و عطا کا پیغام پہنچانے کے عزم کی تجدید ہوتی ہے۔