اہم خبریں
6 May, 2026
--:--:--

سعودی کابینہ نے فلسطینی سرزمین پر اسرائیلی قبضے کی مذمت کردی

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
(فوٹو: واس)

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی زیرِ صدارت ریاض میں منعقدہ کابینہ کے اجلاس میں ہم وطنوں اور تمام مسلمانوں کو ماہِ رمضان کی مبارکباد پیش کی گئی۔

مزید پڑھیں

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق اجلاس میں بتایا گیا کہ 2025 میں مملکت نے 19.5 ملین حجاج اور معتمرین کو خوش آمدید کہا گیا، جو وژن 2030 اور ضیوف الرحمن پروگرام کی کامیابی کی عکاسی کرتا ہے۔

کابینہ نے 22 فروری کو منائے جانے والے ’یومِ تاسیس‘  کو ریاست کی تین صدیوں پر محیط تاریخی گہرائی اور عدل و اتحاد کے استحکام کا مظہر قرار دیا۔ 

اس موقع پر وزیرِ اطلاعات سلمان بن یوسف الدوسری نے بتایا کہ اجلاس میں مختلف ممالک کے ساتھ دوطرفہ تعاون، علاقائی سلامتی اور بین الاقوامی خوشحالی کے فروغ کے لیے ہونے والے حالیہ مذاکرات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں مغربی کنارے کی اراضی کو سرکاری ملکیت قرار دینے کے اسرائیلی فیصلے کی شدید مذمت کی گئی۔ کابینہ نے اسے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے 1967 کی حدود میں آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کا اعادہ کیا، جس کا دارالحکومت مشرقی قدس ہو۔

علاوہ ازیں اجلاس میں ملک میں خیراتی کاموں کی چھٹی مہم اور عالمی دفاعی نمائش کی کامیابی کو سراہا گیا۔

کابینہ نے بین الاقوامی سطح پر تعاون کے لیے متعدد اہم فیصلے کیے، جن میں جاپان کے ساتھ شہری ترقی اور روایتی فنون، بحرین کے ساتھ حکومتی رابطوں اور انڈونیشیا کے ساتھ کھجور کے شعبے میں تعاون کے معاہدے شامل ہیں۔

اس کے علاوہ اٹلی کے ساتھ عدالتی، الجزائر کے ساتھ ڈیجیٹل گورننس اور افریقی مراکز کے ساتھ صحت کے تحفظ کے حوالے سے مفاہمت کی یادداشتوں کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں چین کے ساتھ منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت روکنے کے لیے معلومات کے تبادلے اور برازیل کے ساتھ آڈٹ کے شعبے میں تعاون کی منظوری بھی دی گئی۔

مزید برآں حیاتیاتی تحفظ کی قومی حکمت عملی، خلیجی گاڑیوں کے مملکت میں قیام کے ضوابط، ای اسپورٹس فاؤنڈیشن کے نام کی تبدیلی اور اعلیٰ عہدوں پر سرکاری افسران کی ترقیوں کا فیصلہ کیا گیا۔