اہم خبریں
7 May, 2026
--:--:--

سڑکوں کو زیرِ آب کرنے پر 3 ہزار ریال جرمانہ ہوگا

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes

وزارتِ بلدیات و رہائش اور سعودی واٹر اتھارٹی نے واضح کیا ہے کہ جائیداد کی حدود سے باہر پانی کا بہاؤ بصری آلودگی اور بلدیاتی خلاف ورزیوں میں شمار ہوتا ہے جس پر فوری کارروائی ہوگی۔ 

مزید پڑھیں

عاجل ویب سائٹ کے مطابق وزارت بلدیات نے کہا ہے کہ ضوابط کے مطابق اگر پانی کے بہاؤ سے سڑکیں زیرِ آب آگئیں تو 3 ہزار ریال تک جرمانہ عائد کیا جائے گا اور ذمہ دار فریق کو فوری طور پر خلاف ورزی کی وجوہ دور کرنا ہوں گی۔

خیال رہے کہ نظامِ آب کی دفعہ 57 کے تحت سعودی واٹر اتھارٹی پانی کے رساؤ، بہاؤ اور پانی و سیوریج نیٹ ورکس میں ٹوٹ پھوٹ کے

 معاملات کی ذمہ دار ہے جبکہ وزارتِ بلدیات و رہائش سڑکوں پر پانی جمع ہونے اور شہری ماحول و عوامی سلامتی کو متاثر کرنے والی صورتِ حال کی نگرانی کرتی ہے۔

دونوں اداروں نے کہا ہے کہ یہ باہمی تعاون ماحولیاتی اور شہری نقصانات کو کم کرنے، جائیدادوں، اندرونی نیٹ ورکس یا ٹینکروں سے پانی کے اخراج اور نیٹ ورک میں خرابیوں کے باعث پیدا ہونے والی بصری بدصورتی کو ختم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔

اداروں کے مطابق ان خلاف ورزیوں کی نگرانی کے لیے مسلسل انسپکشن مہمات جاری ہیں تاکہ قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے، عوامی سلامتی کو فروغ دیا جائے اور شہری ماحول کے معیار کو بہتر بنایا جا سکے۔