العلا میں کھجور کی کاشت صدیوں پرانی روایت ہے، مگر اب جدید نیلامی، ڈیجیٹل ٹریکنگ، معیار بندی اور برآمدی نظام نے اسے ایک بڑی معاشی سرگرمی میں تبدیل کر دیا ہے۔
علاقے میں 42 لاکھ سے زیادہ کھجور کے درخت ہیں جبکہ سالانہ پیداوار تقریباً ایک لاکھ 30 ہزار ٹن ہے۔
العلا ڈیٹس آکشن مقامی کسانوں کو سعودی اور عالمی خریداروں سے براہِ راست جوڑ رہا ہے۔
العلا کی یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب سعودی عرب کا پورا کھجور سیکٹر تیزی سے عالمی منڈی میں جگہ بنا رہا ہے۔انٹرنیشنل ٹریڈ سینٹر کے اعدادوشمار کے مطابق سعودی عرب مسلسل چوتھے سال کھجور کی برآمدات کی مالیت کے لحاظ سے دنیا میں پہلے نمبر پر رہا۔
2025 میں سعودی کھجور کی برآمدات کی مالیت تقریباً 1.938 ارب ریال تک پہنچ گئی، جو 2024 کے مقابلے میں 14.3 فیصد زیادہ تھی۔
سعودی کھجوریں اب 125 سے زیادہ ممالک میں فروخت ہو رہی ہیں۔
ملک بھر میں کھجور کے 3 کروڑ 70 لاکھ سے زیادہ درخت موجود ہیں اور قومی پیداوار 19 لاکھ ٹن سے تجاوز کر چکی ہے۔
ایسے میں العلا کا ایک لاکھ 30 ہزار ٹن سالانہ پیداوار کے ساتھ اس قومی زرعی نظام میں اہم مقام بنتا جا رہا ہے۔