براہ راست نشریات

قونصل جنرل کا جازان کے ہسپتالوں کا دورہ، زخمی پاکستانیوں کی عیادت

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
Jazan Pakistanis
Picture of خالد نواز چیمہ

خالد نواز چیمہ

جدہ

قونصل جنرل پاکستان جدہ سید مصطفیٰ ربانی نے جازان ریجن کے مختلف ہسپتالوں میں زیرِ علاج زخمی پاکستانیوں کی عیادت کی۔
انہوں نے علاج کی سہولیات کا جائزہ لیا اور متاثرہ افراد و ان کے اہلِ خانہ کو قونصلیٹ کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
سعودی حکام اور ہسپتال انتظامیہ کا بھی بہترین طبی نگہداشت پر شکریہ ادا کیا گیا۔

وزیرِ اعظم پاکستان کے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہبود کے وژن اور نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے قونصل جنرل پاکستان جدہ سید مصطفیٰ ربانی نے جازان ریجن کے مختلف ہسپتالوں کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے حوثی ملیشیا کے حالیہ حملوں میں زخمی ہونے والے پاکستانی شہریوں کی عیادت کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔

قونصل جنرل نے بیش جنرل ہسپتال، صبیا ہسپتال اور کنگ فہد ہسپتال میں زیرِ علاج پاکستانی شہریوں سے ملاقاتیں کیں، ان کی صحت سے متعلق تفصیلی معلومات حاصل کیں اور علاج معالجے کے انتظامات کا جائزہ لیا۔

WhatsApp Image 2026 09 09 at 6.52.36 PM

اس موقع پر بتایا گیا کہ تمام متاثرہ پاکستانی شہریوں کی حالت مستحکم ہے اور وہ تیزی سے صحت یابی کی جانب گامزن ہیں۔

مزید پڑھیں

سید مصطفیٰ ربانی نے زخمی پاکستانیوں اور ان کے اہلِ خانہ کو یقین دلایا کہ پاکستانی قونصلیٹ اس مشکل وقت میں ان کے ساتھ کھڑا ہے اور ان کی مکمل صحت یابی تک ہر ممکن تعاون اور معاونت جاری رکھی جائے گی۔

قونصل جنرل کا جازان پہنچ کر زخمی پاکستانیوں کی ذاتی طور پر عیادت کرنا پاکستانی کمیونٹی سے ان کی گہری وابستگی اور مشکل حالات میں 

فوری مدد کے عزم کا اظہار ہے۔ 

اپنے دورِ ذمہ داری میں وہ پاکستانی شہریوں کے مسائل کے حل، فلاح و بہبود اور ہنگامی حالات میں معاونت کو خصوصی اہمیت دیتے رہے ہیں۔

قونصل جنرل نے ہسپتالوں کی انتظامیہ سے بھی ملاقاتیں کیں اور پاکستانی شہریوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، علاج اور خصوصی نگہداشت پر سعودی حکام اور متعلقہ ہسپتالوں کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

اہم نکات
  • قونصل جنرل نے جازان کے تین ہسپتالوں کا دورہ کیا۔
  • بیش جنرل، صبیاء اور کنگ فہد ہسپتال میں پاکستانیوں سے ملاقات کی۔
  • متاثرہ پاکستانی شہریوں کی حالت مستحکم بتائی گئی۔
  • مکمل صحت یابی تک قونصلیٹ کی معاونت جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔
  • سعودی حکام اور ہسپتال انتظامیہ کی طبی خدمات کو سراہا گیا۔

قونصلیٹ جنرل پاکستان جدہ نے بھی حکومتِ سعودی عرب کی جانب سے متاثرہ پاکستانی شہریوں کی بروقت دیکھ بھال اور جدید طبی سہولیات کی فراہمی کو سراہتے ہوئے گہری تشکر کا اظہار کیا۔

پاکستانی کمیونٹی، پاکستان جرنلسٹس فورم اور اوورسیز پاکستانیز گلوبل فاؤنڈیشن کے نمائندوں نے قونصل جنرل سید مصطفیٰ ربانی کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں زخمی پاکستانیوں تک خود پہنچ کر انہوں نے یہ پیغام دیا ہے کہ سفارتی ذمہ داری صرف دفاتر تک محدود نہیں بلکہ اپنے شہریوں کے دکھ درد میں شریک ہونا بھی اس کا اہم تقاضا ہے۔

یہ کیوں اہم ہے؟
سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے لیے ہنگامی حالات میں قونصلیٹ کی فوری موجودگی اور معاونت اہمیت رکھتی ہے۔ زخمی شہریوں تک خود پہنچنا کمیونٹی کو یہ اعتماد دیتا ہے کہ مشکل وقت میں پاکستانی سفارتی مشن ان کے ساتھ موجود ہے۔

کمیونٹی حلقوں کے مطابق قونصل جنرل کا یہ طرزِ عمل سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے لیے اعتماد، اپنائیت اور حوصلے کا باعث بن رہا ہے۔