براہ راست نشریات

ایران کی معاشی شہ رگ پر امریکی تلوار، عوام براہ راست نشانہ

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
ایران پر امریکی معاشی پابندیاں اور تہران کی کرنسی مارکیٹ کا بحران
ایران کے خلاف نئی اقتصادی جنگ کا فیصلہ کسی مذاکراتی میز سے پہلے تہران کے بازاروں میں متوقع ہے

تہران کی سڑکوں پر اس وقت شاید جنگی طیاروں کی گھن گرج نہ ہو، لیکن ایرانیوں کے لیے آنے والا اگلا محاذ ان کے گھروں، بازاروں اور جیبوں تک پہنچ سکتا ہے۔

Iran Flag
ایران۔امریکہ: تمام اپڈیٹس ایک جگہ پر، کلک کریں
USA Flag

مزید پڑھیں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی حکمت عملی کا مرکز اب صرف ایران نہیں، بلکہ وہ ممالک، بینک، کمپنیاں اور کاروباری نیٹ ورک بھی ہیں جو تہران کو عالمی تجارت سے جوڑے ہوئے ہیں۔

واشنگٹن ایران اور اس کے معاونین کے خلاف اپنے اقدامات کو غیر معمولی مالیاتی پابندیاں قرار دے رہا ہے۔ 

امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نئی مہم کو ’اقتصادی ڈی ڈے‘ کہہ 

چکے ہیں۔ رائٹرز کے مطابق منصوبے کا اہم حصہ ثانوی پابندیوں کا دائرہ بڑھانا ہے، تاکہ ایران سے کاروبار کرنے والے تیسرے ممالک اور اداروں کو بھی ڈالر پر مبنی مالیاتی نظام سے محرومی کا خطرہ ہو۔

🎯

سب سے پہلے معاشی ضرب کہاں لگے گی؟

+

امریکی ثانوی پابندیوں اور مالیاتی محاصرے کا پہلا براہِ راست ہدف تیل کی آمدنی سے زیادہ عام شہری کی بنیادی ضروریاتِ زندگی بنیں گی۔ بینکنگ اور لاجسٹکس چینلز بند ہونے سے درآمدات پر منحصر شعبے فوری مفلوج ہو سکتے ہیں۔

💊

ادویات اور تشخیصی طبی آلات

قانونی استثنا کے باوجود بینکنگ رکاوٹوں اور بیرونی زرمبادلہ کی کمی سے کینسر، گردوں اور دائمی امراض کی لائف سیونگ ڈرگز کی سپلائی لائن شدید متاثر ہوگی۔

🌾

پولٹری، لائیو اسٹاک اور غذائی خام مال

مرغیوں اور مویشیوں کی فیڈ کے درآمدی اجزا نایاب ہونے سے گوشت، دودھ اور بنیادی خوراک کی پیداواری لاگت میں فوری اضافہ متوقع ہے۔

🚗

گاڑیوں کے اسپیئر پارٹس اور مینوفیکچرنگ

مقامی آٹو انڈسٹری درآمدی الیکٹرانک چپس اور میکینکل پرزوں کی محتاج ہے، جن کی ترسیل رکنے سے فیکٹریوں میں پروڈکشن تعطل کا شکار ہوگی۔

🏗️

تعمیراتی میٹریل اور ہاؤسنگ سروسز

لفٹیں، ہیٹنگ اور کولنگ سسٹمز سمیت اسٹیل و انرجی انفراسٹرکچر کی گرانی سے نئے رہائشی منصوبوں کے کرائے اور لاگت شہریوں کی پہنچ سے دور ہو جائیں گے۔

یہی وہ نکتہ ہے جو اس بار نہ صرف ایرانی بلکہ عالمی اقتصادی ماہرین کو بھی زیادہ پریشان کررہا ہے۔ 

ایران 4 دہائیوں سے پابندیوں کے درمیان جینے اور ان کے متبادل راستے تلاش کرنے کا تجربہ رکھتا ہے، لیکن اب اگر انہی راستوں، ثالثوں اور تجارتی شراکت داروں کو نشانہ بنایا گیا تو کھیل کے اصول بدل سکتے ہیں۔

ایران پر نئی امریکی معاشی یلغار: عوام اور بنیادی ضروریات خطرے میں
ثانوی پابندیوں کا گھیراؤ، ریال کی تاریخی بے قدری اور ادویات و خوراک کی سپلائی چین پر شدید دباؤ

امریکا کی نئی ثانوی پابندیوں اور تجارتی راستوں کی ناکہ بندی نے تہران میں ریال کی قدر گرا کر ادویات، خوراک اور عام شہری کی معاشی بقا کو نشانے پر رکھ دیا ہے۔

📉 کرنسی مارکیٹ میں تاریخی گراوٹ
فی امریکی ڈالر 20 لاکھ ریال

اوپن مارکیٹ میں ڈالر تاریخی سطح پر پہنچنے سے درآمدی خوراک، خام مال اور روزمرہ استعمال کی اشیا پر بے پناہ دباؤ آ گیا ہے۔

🚫 ثانوی پابندیوں کا نیا دائرہ کار

واشنگٹن نے ایران سے کاروبار کرنے والی غیر ملکی کمپنیوں، ریفائنریز، ٹریڈنگ نیٹ ورکس اور بینکوں کے خلاف سخت مالیاتی ناکہ بندی شروع کر دی ہے۔

💊 ادویات اور فوڈ سپلائی چین متاثر

بینکنگ ٹرانزیکشنز اور ترسیل کے مسائل کے باعث قانونی استثنا کے باوجود خام مال، لیبارٹری آلات اور لائیو اسٹاک فیڈ کی فراہمی پیچیدہ ہو گئی۔

⚠️ علاقائی انتباہ اور آبنائے ہرمز کا کارڈ

تہران نے واضح کیا ہے کہ بیرونی شراکت داروں کے خلاف امریکی اقتصادی جنگ کی صورت میں خلیجی توانائی کی ترسیل روک کر دنیا کو قیمت چکانا پڑے گی۔

اصل ہدف ایران نہیں، اس کے راستے ہیں

ایرانی ماہر معاشیات مہیار رمضان خانی کے نزدیک سب سے بڑا خطرہ یہ ہے کہ چین جیسے اہم شراکت دار امریکی دباؤ کے باعث ایران سے تجارت محدود کردیں۔

واشنگٹن پہلے ہی چینی ریفائنریز کے خلاف اقدامات کرچکا ہے، جبکہ رائٹرز کے مطابق چینی بینکوں کو نشانہ بنانا بھی ایک حساس ممکنہ قدم سمجھا جارہا ہے۔

📉

20 لاکھ ریال کا ڈالر: خطرے کی گھنٹی؟

کرنسی بحران
2M ریال

اوپن مارکیٹ ریٹ

ایک امریکی ڈالر کی قیمت غیر سرکاری مارکیٹ میں ریکارڈ 20 لاکھ ریال تک پہنچ گئی۔

ہائپر انفلیشن

خام مال پر دباؤ

درآمدی سامان پر انحصار کرنے والی تمام مقامی فیکٹریوں کے اخراجات دوگنا ہو گئے۔

قوتِ خرید

تنخواہوں کی بے قدری

عام ملازمین کی ماہانہ تنخواہ بنیادی راشن کی ضروریات پوری کرنے کے لیے ناکافی ہو گئی۔

معاشی مفہوم: یہ محض کرنسی کے اعداد و شمار نہیں بلکہ بازار کا وہ تھرمامیٹر ہے جو ظاہر کر رہا ہے کہ درآمدی خوراک، ادویات اور اشیاء کی قیمتیں کنٹرول سے باہر ہونے والی ہیں۔

ماہرین کے مطابق یہ فیصلہ خود امریکا کے لیے بھی آسان نہیں ہوگا۔ 

چین ایرانی تیل کا اہم خریدار اور تہران کے لیے بیرونی تجارت کا بڑا سہارا ہے۔ اسی لیے پابندیوں کی کامیابی کا اصل امتحان تہران سے زیادہ بیجنگ اور واشنگٹن کی چین پر دباؤ ڈالنے کی صلاحیت ہوسکتی ہے۔

ایران نے بھی واضح کیا ہے کہ وہ واشنگٹن کے ان اقدامات پر  خاموش نہیں رہے گا۔

ایرانی قیادت نے ہمسایہ ممالک کو خبردار کیا ہے کہ امریکی ’اقتصادی جنگ‘ میں شامل ہونے والوں کو دشمن تصور کیا جاسکتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ تہران خلیج سے تیل کی برآمد روکنے کی دھمکی بھی دے چکا ہے۔

ایران کی معاشی شہ رگیں کہاں سے گزرتی ہیں؟

چین کا پرچم چینی ریفائنریز اور مالیاتی چینلز

ایرانی خام تیل کا سب سے بڑا حصہ چھوٹی آزاد چینی ریفائنریز خریدتی ہیں؛ واشنگٹن اب ان کے مالی لین دین پر ضرب لگانے کی کوشش کر رہا ہے۔

متحدہ عرب امارات کا پرچم دبئی کے کرنسی ایکسچینج اور فرنٹ کمپنیاں

خلیجی خطے میں قائم شیل کمپنیوں اور منی ایکسچینجز کے ذریعے درآمدی مال کی ادائیگی اور غیر رسمی رقوم کی منتقلی ہوتی ہے۔

🚢 گمنام بحری بیڑہ (Shadow Fleets)

جعلی جھنڈوں اور ٹرانسپونڈر بند کر کے سمندروں میں تیرنے والے درجنوں آئل ٹینکرز جو امریکی نظروں سے بچ کر تیل منزل تک پہنچاتے ہیں۔

امریکی ہدف: واشنگٹن کا مقصد ایران کے اندر پابندیاں لگانا نہیں بلکہ ان بیرونی بین الاقوامی راستوں اور ثالثوں کو کاٹنا ہے جن کے دم پر تہران کی بیرونی تجارت قائم ہے۔

دوا اور خوراک، سب سے نازک محاذ

پابندیوں کا ذکر ہو تو ذہن فوراً تیل کی طرف جاتا ہے، مگر عام ایرانی کے لیے زیادہ فوری خطرہ دوا اور خوراک ہے۔

رمضان خانی کے اندازے میں ادویات کی پیداواری چین سب سے پہلے دباؤ میں آسکتی ہے۔  طبی شعبے میں درآمدی لیبارٹری آلات بھی کمزور کڑی ہیں۔ 

اسی طرح غذائی صنعت کا معاملہ اس لیے حساس ہے کہ ایران جانوروں کی خوراک اور فوڈ فیکٹریوں کے خام مال کا بڑا حصہ بیرون ملک سے حاصل کرتا ہے، جس کے لیے غیر ملکی کرنسی درکار ہوتی ہے۔

امریکی پابندیوں میں ادویات جیسی بنیادی انسانی ضروریات کے لیے استثنا برقرار رہنے کی توقع ہے،  لیکن عملی مسئلہ صرف کسی چیز پر پابندی لگنے کا نہیں ہوتا۔ 

تجزیہ کاروں کے مطابق بینکنگ، ادائیگی، انشورنس اور نقل و حمل کے راستے مشکل ہونے سے قانونی طور پر مستثنیٰ سامان کی خریداری بھی پیچیدہ اور مہنگی ہوسکتی ہے۔

👥

پابندیاں سخت ہوئیں تو عام ایرانی پر کیا گزرے گی؟

انسانی پہلو

1۔ اشیائے خورونوش اور روزمرہ بجٹ کا انہدام

درآمدی خام مال اور کرنسی تنزلی کے باعث بنیادی راشن اور پروٹین کی قیمتیں متوسط طبقے کے بس سے باہر ہو جائیں گی، جس سے گھریلو بجٹ شدید عدم توازن کا شکار ہوگا۔

2۔ ادویات کی قلت اور بلیک مارکیٹ

لائف سیونگ ادویات کی ہسپتالوں میں عدم دستیابی کے باعث مریض بلیک مارکیٹ سے مہنگے داموں غیر معیاری دوائیں خریدنے پر مجبور ہوں گے۔

3۔ بیروزگاری اور فیکٹریوں کی بندش

پرزوں کی قلت سے صنعتی پیداوار سست پڑنے پر نجی کمپنیاں اور کارخانے بڑے پیمانے پر ورکرز کی جبری برطرفیاں کریں گے۔

4۔ سماجی بے چینی کا خطرہ

معاشی دباؤ اگر ایندھن یا روٹی کی قیمتوں میں اضافے کا سبب بنا تو سڑکوں پر عوامی احتجاج اور سماجی خلفشار کے امکانات بڑھ جائیں گے۔

5۔ بچتوں کا خاتمہ

ریال کی قدر روزانہ گرنے سے شہریوں کی بینکوں میں رکھی جمع پونجی کاغذی ٹکڑوں میں بدل کر اپنی قوتِ خرید کھو بیٹھے گی۔

گاڑی سے گھر تک دباؤ کے اثرات

اگلی کمزور کڑی آٹو انڈسٹری ہے۔ ایرانی گاڑیوں میں استعمال ہونے والے کئی پرزے بیرون ملک سے آتے ہیں۔ درآمدی راستے سکڑنے اور زرمبادلہ مہنگا ہونے کی صورت میں پیداوار اور قیمت دونوں متاثر ہوسکتے ہیں۔

اسی طرح تعمیراتی شعبے کو یہ مسئلہ دو طرف سے گھیر رہا ہے۔ حالیہ جنگ میں اسٹیل اور توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا، جبکہ توانائی کی قلت سیمنٹ سمیت تعمیراتی مواد کی پیداوار پر دباؤ ڈال رہی ہے۔ 

لفٹ، ہیٹنگ، کولنگ سسٹم اور ان کے پرزوں کی درآمد مزید مہنگی ہوئی تو گھر بنانا بھی مشکل اور مہنگا ہوگا۔

سیاحت، چھوٹے کاروبار، منی ایکسچینج، ترسیلات کے غیر رسمی نیٹ ورک اور پابندیوں سے بچ کر تیل پہنچانے والے ’شیڈو فلیٹس‘ بھی امریکی کارروائی کے دائرے میں آسکتے ہیں۔

پاکستان کا پرچم

کیا ایران کا بحران پاکستان تک پہنچے گا؟

علاقائی مضمرات

⛽ عالمی تیل کی قیمتوں میں اچھال اور درآمدی بل

اگر ایران کے خلاف ثانوی پابندیوں یا بحری ناکہ بندی سے خلیج اور آبنائے ہرمز سے تیل کی ترسیل متاثر ہوئی تو عالمی منڈی میں برینٹ آئل مہنگا ہو جائے گا، جس سے پاکستان کا درآمدی بل اور روپے پر دباؤ فوری بڑھ جائے گا۔

💱 سرحد پار غیر رسمی تجارت پر اثر

بلوچستان کے سرحدی علاقوں میں ایرانی ایندھن، ایل پی جی اور خوراک کے تبادلے پر امریکی جانچ پڑتال سخت ہونے کا خدشہ ہے۔

⚖️ سفارتی اور گیس پائپ لائن دباؤ

پاک ایران گیس پائپ لائن اور بارٹر ٹریڈ پر واشنگٹن کی جانب سے پابندیوں کے انتباہات اسلام آباد کے لیے سفارتی چیلنج بنیں گے۔

ایرانی ریال خطرے کی گھنٹی بجا رہا ہے

اقتصادی جنگ کا سب سے تیز اشارہ تہران کی کرنسی مارکیٹ دے رہی ہے۔

پیر کے روز غیر سرکاری مارکیٹ میں ایک ڈالر تقریباً 19 لاکھ 92 ہزار ایرانی ریال تک پہنچ گیا۔ ایک دوسرے مقامی ٹریکنگ ذریعے نے اتوار کو ڈالر کے 20 لاکھ ریال کی حد عبور کرنے کی اطلاع بھی دی تھی۔

مبصرین کے مطابق یہ محض کرنسی کا کے اعداد و شمار نہیں، بلکہ کمزور ریال کا مطلب درآمدی خوراک، خام مال، دوا، مشینری اور روزمرہ ضرورت کی کئی چیزوں پر اضافی دباؤ ہے۔

واضح رہے کہ عالمی بینک نے جون میں ایران کے معاشی امکانات کے باقاعدہ تخمینے غیر معمولی غیر یقینی صورت حال کے باعث جاری نہیں کیے۔ 

اس نے یہ ضرور کہا ہے کہ جنگ، سخت پابندیوں اور سماجی بے چینی نے ایرانی معاشی سرگرمی کو پہلے ہی کمزور کیا ہے۔ خطے میں توانائی، خوراک اور نقل و حمل کے بڑھتے اخراجات نے مہنگائی کا دباؤ بھی بڑھایا ہے۔

اوورسیز پوسٹ ایپ
کیسے استعمال کریں؟ مکمل رہنمائی کے لیے کلک کریں
📱
☝️

امریکا کے لیے بھی یہ بے قیمت جنگ نہیں

خود واشنگٹن کے لیے اصل سوال صرف یہ نہیں کہ پابندیاں ایران کو کتنا نقصان پہنچائیں گی، بلکہ یہ بھی ہے کہ انہیں مؤثر بنانے کی قیمت کیا ہوگی۔

ایران کے تیل خریداروں پر سخت کارروائی واشنگٹن کی بیجنگ کے ساتھ کشیدگی بڑھا سکتی ہے۔ 

دوسری طرف خلیج سے تیل کی ترسیل مزید متاثر ہوئی تو عالمی توانائی مارکیٹ اس کا اثر محسوس کرے گی۔ نئی پابندیوں کے اعلان سے پہلے ہی تیل کی منڈی میں نمایاں اتار چڑھاؤ دیکھا جا رہا ہے۔

پاکستان جیسے درآمدی توانائی پر انحصار کرنے والے ملک کے لیے بھی یہی پہلو اہم ہے۔ 

ایران پر دباؤ اگر آبنائے ہرمز اور خلیجی توانائی کی ترسیل کو مزید متاثر کرتا ہے تو معاملہ تہران اور واشنگٹن تک محدود نہیں رہے گا، بلکہ مہنگے تیل اور نقل و حمل کے اخراجات کی شکل میں اس کے اثرات کہیں دُور تک جاسکتے ہیں۔

عالمی بینک بھی علاقائی جنگ کے نتیجے میں توانائی، خوراک اور ٹرانسپورٹ کے بڑھتے اخراجات کی نشاندہی کرچکا ہے۔

🔭

ٹرمپ بمقابلہ تہران: اب اگلا قدم کیا ہوگا؟

🇺🇸 واشنگٹن کا ’اکنامک ڈی ڈے‘ نفاذ

چینی بینکوں، کارگو انشورنس فرمز اور دبئی کے ریڈار پر موجود اداروں کو بلیک لسٹ کر کے ایران کو عالمی ڈالر نیٹ ورک سے مکمل کاٹنے کی مہم۔

🇮🇷 تہران کا جوابی اسٹریٹجک کارڈ

پابندیوں کے ردِعمل میں خلیج اور آبنائے ہرمز سے گزرنے والے آئل ٹینکرز کو روکنے یا این پی ٹی سے نکل کر جوہری ڈیٹرنس بڑھانے کا جوابی دباؤ۔

حتمی تجزیہ: یہ معاشی جنگ اب کسی بین الاقوامی مذاکراتی میز سے پہلے تہران کے بازاروں میں ریال کی قدر اور عام شہریوں کے صبر کے امتحان میں فیصلہ کن رخ اختیار کرے گی۔

اصل جنگ ایرانی عام شہری کے ساتھ ہے

تہران کے ماہر اقتصادیات البرٹ بغزیان اپنی حکومت کو بھی خبردار کررہے ہیں کہ یہ پیٹرول یا بنیادی اشیا کی قیمت بڑھانے کا وقت نہیں ہے۔

انہوں نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ بیرونی دباؤ کے ساتھ غلط داخلی فیصلے مل گئے تو عام شہری کے لیے معاشی جھٹکا کہیں زیادہ شدید ہوسکتا ہے۔

یہی اس پوری کشمکش کا سب سے اہم پہلو ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ ایران کی حکومت کو مالی طور پر تنہا کرنا چاہتی ہے، جبکہ تہران سمجھتا ہے کہ وہ ایک بار پھر پابندیوں کے راستے تلاش کرلے گا۔

مبصرین کے مطابق ان حالات کے درمیان میں ایک عام ایرانی کھڑا ہے، جس کے لیے اس بڑی جغرافیائی سیاست کا مطلب بہت سادہ ہے۔ یعنی ڈالر کتنا مہنگا ہوگا، دوا ملے گی یا نہیں، خوراک کتنے کی ہوگی اور اگلی تنخواہ کتنے دن چلے گی؟

یہی وجہ ہے کہ ایران کے خلاف نئی اقتصادی جنگ کا فیصلہ کسی مذاکراتی میز سے پہلے تہران کے بازاروں میں متوقع ہے۔

📚 اصل ذرائع ORIGINAL SOURCES ایران پر نئی امریکی پابندیوں، معاشی دباؤ، ریال، تجارت اور علاقائی اثرات کے بنیادی اور معتبر حوالہ جات 5 معتبر ذرائع
📰 مرکزی رپورٹ اور ایرانی معیشت
الجزیرہ — ایران پر اقتصادی یلغار اور کمزور شعبے مرکزی اصل رپورٹ جس میں ادویات، خوراک، آٹو انڈسٹری، تعمیرات، توانائی، زرمبادلہ، شیڈو فلیٹس اور عام ایرانی شہری پر نئی پابندیوں کے ممکنہ اثرات کا جائزہ لیا گیا ہے۔ مرکزی اصل رپورٹ اصل رپورٹ کھولیں ↗
💰 امریکی پابندیاں اور عالمی تجارت
روئٹرز — ایران کے خلاف ثانوی پابندیوں کا نیا دائرہ امریکی محکمہ خزانہ کی نئی حکمت عملی، ایران سے کاروبار کرنے والے تیسرے ممالک اور اداروں پر ممکنہ پابندیوں، ڈالر نظام تک رسائی اور چین سے متعلق امریکی آپشنز کی تفصیلات۔ امریکی اقتصادی حکمت عملی اصل رپورٹ کھولیں ↗ روئٹرز — نئی پابندیوں سے ایران کی تجارت کو خطرہ دبئی کے راستے ایران جانے والی تجارت، چاول، چائے، ادویات، شپنگ، انشورنس اور ادائیگیوں پر بڑھتے دباؤ کی مثال، جو انسانی ضروریات کی تجارت کو بھی مہنگا بنا سکتی ہے۔ تجارت اور سپلائی چین اصل رپورٹ کھولیں ↗
📉 ایرانی ریال اور تہران کا ردعمل
دی گارڈین — پابندیوں میں ساتھ دینے والوں کو ایرانی انتباہ نئی امریکی اقتصادی مہم پر تہران کے سخت ردعمل، تجارتی شراکت داروں، چین، خلیجی ممالک اور تیل کی ترسیل سے متعلق بڑھتے خطرات کا بین الاقوامی جائزہ۔ ایرانی ردعمل اور عالمی تناظر اصل رپورٹ کھولیں ↗
🌍 خطے اور پاکستان کے لیے معاشی تناظر
عالمی بینک — گلوبل اکنامک پراسپیکٹس، جون 2026 مشرق وسطیٰ کی جنگ، ایران پر سخت پابندیوں، آبنائے ہرمز میں رکاوٹ، مہنگی توانائی و خوراک، نقل و حمل کے اخراجات اور خطے کی اقتصادی سرگرمی پر اثرات کا جامع عالمی جائزہ۔ عالمی اقتصادی رپورٹ عالمی بینک رپورٹ کھولیں ↗
📌 ادارتی نوٹ: اس فیچر رپورٹ کی بنیادی معلومات الجزیرہ کی اصل رپورٹ سے لی گئی ہیں، جبکہ نئی امریکی ثانوی پابندیوں، تجارت، سپلائی چین، ایرانی ردعمل اور وسیع علاقائی معاشی اثرات کے لیے روئٹرز، دی گارڈین اور عالمی بینک کے تازہ حوالہ جات سے اضافی پس منظر شامل کیا گیا ہے۔ BY: overseaspost.net