محکمہ ٹریفک نے ٹائر اسکریچنک سے تنبیہ کرتے ہوئے اسے خطرناک اور غیر ذمہ دارانہ رویہ قرار دیا ہے جو سڑکوں پر سب کی سلامتی کو خطرے میں ڈال سکتا ہے اور راہگیروں اور گاڑی مالکان کی جان و مال کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔
مزید پڑھیں
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ ٹریفکنے کہا ہے کہ ٹائر اسکریچنک ٹریفک قوانین کی سنگین ٹریفک خلاف ورزی ہے جس پر سخت قانونی کارروائی کی جاتی ہے۔
خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانہ 20 ہزار ریال سے شروع ہو کر 60 ہزار ریال تک پہنچ سکتا ہے۔
یہ سنگین خلاف ورزی مالی جرمانے تک محدود نہیں بلکہ گاڑی کی ضبطی اور عدالت کے ذریعے قید کی سزا کے نفاذ تک جا سکتی ہے۔
محکمہ ٹریفک نے تمام ڈرائیورز سے سختی سے کہا کہ وہ ٹریفک قوانین اور ہدایات پر مکمل عمل کریں اور غیر محتاط رویوں سے گریز کریں تاکہ سڑکوں پر سب کے لیے محفوظ ماحول یقینی بنایا جا سکے۔