براہ راست نشریات

اوورسیز پاکستانی قیمتی سرمایہ، مسائل کا حل اولین ترجیح: پنسوتہ

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
اوورسیز پاکستانی
Picture of خالد نواز چیمہ

خالد نواز چیمہ

جدہ

رکن پنجاب اسمبلی چوہدری کاشف نوید پنسوتہ نے جدہ میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ملک کا قیمتی سرمایہ اور پاکستان کے حقیقی سفیر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں بیرونِ ملک پاکستانیوں کے مسائل کے حل، خصوصی عدالتوں اور مختلف فلاحی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔

رکن پنجاب اسمبلی چوہدری کاشف نوید پنسوتہ نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانی ملک کا قیمتی سرمایہ اور پاکستان کے حقیقی سفیر ہیں۔ 

ان کے مسائل کا حل پنجاب حکومت، بالخصوص وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ 

بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی سہولت کے لیے اوورسیز پنجاب کمیشن، خصوصی عدالتوں اور دیگر فلاحی منصوبوں پر مؤثر انداز میں کام جاری ہے۔

وہ جدہ میں پاکستانی کمیونٹی کے اعزاز میں منعقدہ استقبالیہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ تقریب کا اہتمام مسلم لیگ (ن) سعودی عرب کے چیئرمین چوہدری اکرم گجر نے عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے لئے سعودی عرب آنے والے چوہدری کاشف نوید پنسوتہ اور مسلم لیگ (ن) سعودی عرب کے صدر شیخ سعید کے اعزاز میں کیا تھا۔ 

تقریب میں مسلم لیگ (ن) کے عہدیداروں، مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں کے نمائندوں اور پاکستانی کمیونٹی کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

مزید پڑھیں

استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری اکرم گجر نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور انہیں عمرے کی سعادت حاصل کرنے پر مبارک باد پیش کی۔ 

انہوں نے مہمانوں کی سیاسی، سماجی اور عوامی خدمات کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا۔

مسلم لیگ (ن) سعودی عرب کے صدر شیخ سعید نے کہا کہ آزاد جموں 

و کشمیر کے پہلے مرحلے کے انتخابات میں کامیابی کشمیری عوام کے مسلم لیگ (ن) پر اعتماد کا مظہر ہے۔ 

انہوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ جماعت کو مزید منظم، مضبوط اور فعال بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

اس موقع پر شیخ سعید نے پارٹی کی نئی تنظیمی ذمہ داریوں کا بھی اعلان کیا۔

WhatsApp Image 2026 08 03 at 7.23.41 AM 1

 چوہدری فاروق انجم کو قائم مقام وائس چیئرمین سعودی عرب، علی خورشید ملک کو ڈپٹی سیکرٹری جنرل سعودی عرب، چوہدری طارق کو سینئر نائب صدر جدہ ریجن اور امتیاز قریشی کو انفارمیشن سیکرٹری جدہ ریجن مقرر کیا گیا، جبکہ دیگر عہدیداروں کو بھی مختلف تنظیمی ذمہ داریاں سونپی گئیں۔

چوہدری کاشف نوید پنسوتہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ اوورسیز پاکستانی نہ صرف قومی معیشت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں بلکہ دنیا بھر میں پاکستان کی نمائندگی بھی کرتے ہیں۔ 

اسی لیے ان کے مسائل کا مؤثر اور فوری حل پنجاب اور وفاقی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

💡 یہ خبر کیوں اہم ہے؟
سعودی عرب میں مقیم پاکستانی ملک کی اہم ترین اوورسیز کمیونٹیز میں شامل ہیں۔ ان کی جائیدادوں، قانونی معاملات اور سرکاری اداروں سے متعلق شکایات کا فوری حل دیرینہ مطالبہ رہا ہے۔ حکومتی نمائندوں کی جانب سے اوورسیز پنجاب کمیشن اور خصوصی عدالتوں کی فعالیت پر زور دینا بیرونِ ملک پاکستانیوں کے لیے عملی اہمیت رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں اوورسیز پنجاب کمیشن اور خصوصی عدالتوں کے علاوہ گرین بس سروس، ’ستھرا پنجاب‘، کسان کارڈ اور دیگر عوامی فلاحی منصوبوں پر تیزی سے عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔ 

یہ منصوبے عوام کو بہتر سہولتیں فراہم کرنے اور پنجاب کو ایک مثالی صوبہ بنانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کو انتہائی مشکل حالات میں حکومت ملی، تاہم اس کے باوجود مختصر عرصے کے دوران ان کے حلقے میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبے مکمل کیے گئے ہیں۔ 

انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ دنوں میں پنجاب میں ترقیاتی سرگرمیوں اور عوامی سہولتوں میں مزید نمایاں بہتری دیکھنے کو ملے گی۔

اہم ترین نکات
  • اوورسیز پاکستانیوں کو ملک کا قیمتی سرمایہ اور پاکستان کے حقیقی سفیر قرار دیا گیا۔
  • بیرونِ ملک پاکستانیوں کے مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
  • اوورسیز پنجاب کمیشن اور خصوصی عدالتوں کی کارکردگی پر روشنی ڈالی گئی۔
  • گرین بس سروس، ستھرا پنجاب اور کسان کارڈ سمیت مختلف منصوبوں کا ذکر کیا گیا۔
  • مسلم لیگ (ن) سعودی عرب میں نئی تنظیمی ذمہ داریوں کا اعلان کیا گیا۔
  • تقریب میں سیاسی، سماجی اور پاکستانی کمیونٹی کی متعدد شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب سے مسلم لیگ (ن) سعودی عرب کے سرپرستِ اعلیٰ مسعود احمد پوری، سابق مشیر وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری اظہر عباس وڑائچ، جموں و کشمیر اوورسیز کمیونٹی کے چیئرمین انجینئر عارف مغل، پاکستان پیپلز پارٹی سعودی عرب کے صدر چوہدری تصور حسین اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔ 

مقررین نے مہمانوں کی سیاسی و سماجی خدمات کو سراہا اور انہیں عمرے کی سعادت حاصل کرنے پر مبارک باد پیش کی۔

تقریب میں مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما نور محمد آرائیں، چوہدری فاروق انجم، میاں رضوان الحق، عمر مسعود پوری، حاجی محمد صدیق، چوہدری ثقلین گجر، مسلم کانفرنس کے رہنما سردار اشفاق خان، غلام مصطفیٰ گجر، ملک عمر فاروق کاکڑزئی، چوہدری طارق اور محمد عابد سمیت متعدد شخصیات شریک ہوئیں۔ 

خواتین کی نمائندگی مریم تنویر اور مسلم لیگ (ن) سوشل میڈیا ونگ کی سربراہ سائزہ شمس نے کی۔

👥 نئی تنظیمی ذمہ داریاں
چوہدری فاروق انجم: قائم مقام وائس چیئرمین سعودی عرب
علی خورشید ملک: ڈپٹی سیکرٹری جنرل سعودی عرب
چوہدری طارق: سینئر نائب صدر جدہ ریجن
امتیاز قریشی: انفارمیشن سیکرٹری جدہ ریجن

تقریب کی نظامت کے فرائض چوہدری احسان الٰہی گجر نے انجام دیئے۔ 

اختتام پر اوورسیز پنجاب کمیشن کے وائس چیئرمین بیرسٹر امجد ملک کے برادرِ نسبتی ندیم ملک کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا اور مرحوم کی مغفرت کے لیے اجتماعی فاتحہ خوانی کی گئی۔ 

اس موقع پر پاکستان کی ترقی، خوشحالی، استحکام اور سلامتی کے لیے بھی خصوصی دعا کی گئی۔

رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے