اہم خبریں
6 May, 2026
--:--:--

ابہا میں چوہدری اظہر وڑائچ اور رفقا کے اعزاز میں تقریب

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
Picture of خالد نواز چیمہ

خالد نواز چیمہ

جدہ

ابہا اور خمیس مشیط میں سابق مشیرِ وزیر اعلیٰ پنجاب، پاکستان انوسٹر فورم کے چیئرمین اور یارانِ جدہ کے بانی چوہدری اظہر وڑائچ اور رفقا کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

وہ اپنے رفقا ملک عمر فاروق، میاں زبیر (ٹوبہ ٹیک سنگ)، لکی ایرانی سرکس کے اونر اور پاکستان انوسٹر فورم کے نائب صدر غلام مصطفیٰ گجر کے ہمراہ سیاحتی شہر ابھا پہنچے تھے۔

54446456

ابہا اور خمیس مشیط آمد پر وہاں پاکستانی قونصلیٹ کے مندوب چوہدری طیب گجر، پاکستانی قونصلیٹ جازان ریجن کے مندوب چوہدری رفاقت گھمن، خرم مانگٹ اور مقامی پاکستانی کمیونٹی نے ان کا پر جوش استقبال کیا۔

اس موقع پر ابہا ریجن کے صدر رانا شاہد اقبال نے خصوصی شرکت کی جبکہ ان کے ہمراہ چیئرمین ابہا ریجن راجہ فواد احمد، حاجی اظہر حسین وسیر، ایم فہیم ہاشمی، رانا معشوق فخر وہاڑی، حاجی قمر عمران سندھو سمیت متعدد معزز شخصیات بھی موجود تھیں۔

5464546 1

اس موقع پر خمیس کے مقامی ہوٹل میں باوقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ 

ابہا، خمیس کے مندوب چوہدری طیب گجر کی جانب سے تمام مہمانوں کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ دیا گیا جس میں ابہا کی پاکستانی کمیونٹی بھی کثیر تعداد میں شریک ہوئی۔

تقریب کے دوران پاکستان اور سعودی عرب کے دیرینہ برادرانہ تعلقات، اوورسیز پاکستانیوں کے کردار، کمیونٹی کے باہمی اتحاد اور سماجی سرگرمیوں پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔