براہ راست نشریات

دو بڑے مقابلے: برازیل، ناروے، میکسیکو اور انگلینڈ میں فیصلہ آج

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
ورلڈ کپ 2026 پری کوارٹر فائنل

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے پری کوارٹر فائنل میں آج اتوار اور پیر کی درمیانی شب دو ہائی پروفائل مقابلے کھیلے جائیں گے۔ برازیل کا مقابلہ پہلی بار ناروے سے ہوگا، جبکہ میکسیکو اور انگلینڈ بھی پہلی مرتبہ ورلڈ کپ میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گے۔
چاروں ٹیموں کا ہدف صرف ایک ہے، کوارٹر فائنل میں جگہ بنانا۔

آج اتوار 5 جولائی کو فیفا ورلڈ کپ 2026 کے پری کوارٹر فائنل میں برازیل اور ناروے کے درمیان ایک انتہائی اہم مقابلہ کھیلا جائے گا۔ 

یہ میچ نیویارک کے میٹ لائف اسٹیڈیم میں سعودی وقت کے مطابق رات 11 بجے شروع ہوگا، جہاں دونوں ٹیمیں کوارٹر فائنل میں جگہ بنانے کے لیے آمنے سامنے ہوں گی۔

برازیل کی ٹیم گروپ C میں 7 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست رہتے ہوئے اس مرحلے میں پہنچی ہے۔ 

اس نے 3 میچوں میں دو فتوحات اور ایک ڈرا حاصل کیا، جبکہ پورے گروپ مرحلے میں 7 گول کیے اور صرف ایک گول کھایا، جس سے اس کی مضبوط دفاعی اور مؤثر جارحانہ کارکردگی نمایاں ہوتی ہے۔

مزید پڑھیں

دوسری جانب ناروے نے گروپ I میں دوسرے نمبر پر رہتے ہوئے 6 پوائنٹس کے ساتھ ناک آؤٹ مرحلے میں رسائی حاصل کی۔ 

ناروے نے 3 میچوں میں 8 گول کرکے اپنی جارحانہ صلاحیت کا بھرپور مظاہرہ کیا، تاہم اس کا دفاع 7 گول بھی کھا چکا ہے، جو برازیل جیسے مضبوط حریف کے خلاف اس کے لیے تشویش کا باعث بن سکتا ہے۔

یہ مقابلہ تاریخی اہمیت بھی رکھتا ہے، کیونکہ دونوں ٹیمیں پہلی مرتبہ 

کسی باضابطہ بین الاقوامی مقابلے میں ایک دوسرے کے مدِ مقابل ہوں گی، جس سے اس میچ کی دلچسپی مزید بڑھ گئی ہے۔

برازیل Brazil
×
Norway ناروے
راؤنڈ آف 16 • 5 جولائی 2026 • رات 11:00 بجے سعودی وقت
00دن
00گھنٹے
00منٹ
00سیکنڈ

اعداد و شمار پر مبنی ماڈل کے مطابق برازیل کی جیت کے امکانات 35 فیصد، ڈرا کے امکانات بھی 35 فیصد جبکہ ناروے کی کامیابی کے امکانات 30 فیصد ہیں، جو اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ یہ مقابلہ انتہائی سخت اور سنسنی خیز ہونے کی توقع ہے۔

میکسیکو اور انگلینڈ کا بڑا امتحان

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے پری کوارٹر فائنل میں پیر 6 جولائی کی علی الصبح میکسیکو اور انگلینڈ کی مضبوط ٹیمیں میکسیکو سٹی کے Estadio Banorte میں آمنے سامنے ہوں گی۔ 

یہ اہم مقابلہ سعودی وقت کے مطابق صبح 3 بجے شروع ہوگا، جہاں فاتح ٹیم کوارٹر فائنل میں جگہ بنائے گی۔

میکسیکو نے گروپ A میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تینوں میچ جیت کر 9 پوائنٹس حاصل کیے۔ 

ٹیم نے 6 گول اسکور کیے اور پورے گروپ مرحلے میں ایک بھی گول نہیں کھایا، جس سے اس کا دفاع ٹورنامنٹ کا مضبوط ترین دفاع ثابت ہوا۔

انگلینڈ England
×
Mexico میکسیکو
راؤنڈ آف 16 • 6 جولائی 2026 • رات 3:00 بجے سعودی وقت
00دن
00گھنٹے
00منٹ
00سیکنڈ

دوسری طرف انگلینڈ نے گروپ L میں دو فتوحات اور ایک ڈرا کے ساتھ 7 پوائنٹس حاصل کیے۔ انگلش ٹیم نے 6 گول کیے جبکہ صرف دو گول کھائے، جس سے اس کے متوازن کھیل اور دفاعی استحکام کا اندازہ ہوتا ہے۔

ناک آؤٹ مرحلے کی اس پہلی آزمائش میں دونوں ٹیموں کے لیے غلطی کی کوئی گنجائش نہیں۔ جیتنے والی ٹیم عالمی ٹائٹل کی دوڑ میں آگے بڑھے گی، جبکہ شکست کے ساتھ شاندار آغاز کے باوجود سفر اختتام پذیر ہو جائے گا۔

اعداد و شمار کے مطابق میکسیکو کو دفاعی برتری حاصل ہے، کیونکہ اس نے گروپ مرحلے میں اپنی جال محفوظ رکھی، جبکہ دونوں ٹیموں نے 6، 6 گول اسکور کیے، جس سے ایک متوازن اور سنسنی خیز مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔

ہم سے جڑے رہیں

یہ میچ بھی تاریخی نوعیت کا حامل ہوگا، کیونکہ ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ میکسیکو اور انگلینڈ ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گے، جس سے مقابلے میں غیر یقینی صورتحال اور دلچسپی مزید بڑھ گئی ہے۔

اعداد و شمار پر مبنی پیش گوئی کے مطابق میکسیکو کی کامیابی کے امکانات 45 فیصد، انگلینڈ کی جیت کے امکانات 10 فیصد جبکہ ڈرا کے امکانات 45 فیصد ہیں، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ مقابلہ اضافی وقت یا پنالٹی شوٹ آؤٹ تک بھی جا سکتا ہے۔

خصوصی رپورٹ
صرف آپ کے لیے، کلک کریں