فیفا ورلڈ کپ 2026 کے راؤنڈ آف 32 میں پرتگال اور سوئٹزرلینڈ نے اپنی اپنی سنسنی خیز اور متاثرکن فتوحات کے ساتھ راؤنڈ آف 16 میں جگہ بنا لی، جبکہ کروشیا اور الجزائر کا عالمی کپ کا سفر اختتام پذیر ہوگیا۔
پرتگال نے انجری ٹائم کے ڈرامائی گول کی بدولت کروشیا کو 2-1 سے شکست دی، جبکہ سوئٹزرلینڈ نے الجزائر کو 2-0 سے ہرا کر اپنی برتری ثابت کی۔
رونالڈو کی واپسی، راموس کا آخری وار
ٹورنٹو کے بی ایم او فیلڈ میں کھیلے گئے مقابلے میں کروشیا نے دوسرے ہاف کے آغاز میں 53ویں منٹ پر ایوان پیریشیچ کے گول کی بدولت برتری حاصل کی۔
اس کے بعد 61ویں منٹ میں کرسٹیانو رونالڈو کا گول آف سائیڈ قرار دے کر مسترد کر دیا گیا، تاہم پرتگالی کپتان نے 68ویں منٹ میں پنالٹی پر گول کر کے اپنی ٹیم کو برابر کر دیا۔
Late, late drama 🤯
— beIN SPORTS (@beINSPORTS_EN) July 3, 2026
Croatia's equaliser is disallowed ❌#FIFAWorldCup | #beINWC26 | #Croatia pic.twitter.com/XKhOcSmYel
مزید پڑھیں
میچ کے آخری لمحات میں دونوں ٹیموں کی جانب سے آف سائیڈ کے باعث کئی گول مسترد ہوئے، لیکن فیصلہ کن لمحہ 90+4ویں منٹ میں آیا جب رافائیل لیاؤ کے شاندار پاس پر گونزالو راموس نے فاتحانہ گول داغ کر پرتگال کو 2-1 سے کامیابی دلا دی اور راؤنڈ آف 16 کا ٹکٹ یقینی بنا دیا۔
اعدادوشمار میں بھی پرتگال نمایاں رہا۔ فاتح ٹیم نے 60 فیصد گیند
پر قبضہ برقرار رکھا، 576 پاسز 91 فیصد کامیابی کے ساتھ مکمل کیے اور 2.18 ایکس جی Expected Goals ریکارڈ کیا، جبکہ کروشیا کا ایکس جی 1.34 رہا۔
اگرچہ کروشیا نے ہدف پر زیادہ شاٹس لگائیں، لیکن پرتگال نے اپنے مواقع کو بہتر انداز میں استعمال کرتے ہوئے کامیابی اپنے نام کر لی۔
🇵🇹 Portugal 2-1 Croatia 🇭🇷
— beIN SPORTS (@beINSPORTS_EN) July 3, 2026
Highlights ⤵️#FIFAWorldCup | #beINWC26 pic.twitter.com/u6cjhWcPo4
سوئٹزرلینڈ، الجزائر
وینکوور کے بی سی پلیس اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے مقابلے میں سوئٹزرلینڈ نے ابتدا ہی سے منظم اور مؤثر کھیل پیش کیا۔
10ویں منٹ میں بریل ایمبولو نے جوہان مانزامبی کے پاس پر پہلا گول کیا، جبکہ پہلے ہاف کے اختتامی لمحات میں 46ویں منٹ پر ڈین نڈو نے دوسرا گول کر کے اپنی ٹیم کی برتری دوگنی کر دی۔
🧤 Brilliant save! Fabian Rieder is denied from point-blank range as Switzerland hunt for a third.#FIFAWorldCup | #beINWC26 | #Switzerland pic.twitter.com/Frwuk6cJYR
— beIN SPORTS (@beINSPORTS_EN) July 3, 2026
دوسرے ہاف میں الجزائر نے حسام عوار، ریاض محرز، نبيل بن طالب اور دیگر تجربہ کار کھلاڑیوں کو میدان میں اتار کر واپسی کی کوشش کی، مگر سوئس دفاع نے انہیں کوئی واضح موقع فراہم نہ کیا اور میچ 2-0 سے اپنے نام کر لیا۔
اگرچہ الجزائر نے 56 فیصد گیند پر قبضہ رکھا، لیکن حملہ آور کھیل میں سوئٹزرلینڈ زیادہ مؤثر ثابت ہوا۔
سوئس ٹیم نے 9 میں سے 4 شاٹس ہدف پر رکھیں، جبکہ الجزائر صرف 2 شاٹس ہی ہدف پر لگا سکا۔
کارنرز، دفاعی نظم اور مواقع سے فائدہ اٹھانے میں بھی سوئٹزرلینڈ واضح طور پر بہتر نظر آیا۔
GOAL!
— beIN SPORTS (@beINSPORTS_EN) July 3, 2026
It's a dream start to the second half for the Swiss! Dan Ndoye doubles their lead with a clinical finish. 🔥
🇨🇭 Switzerland 2-0 Algeria 🇩🇿#FIFAWorldCup | #beINWC26 | #Switzerland pic.twitter.com/6LhaW2kEd2
میچ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز ڈین نڈو نے 8.14 ریٹنگ کے ساتھ حاصل کیا، جنہوں نے نہ صرف دوسرا گول کیا بلکہ پورے مقابلے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ بھی کیا۔
راؤنڈ آف 16 کی دو مزید نشستیں پُر
ان نتائج کے بعد پرتگال اور سوئٹزرلینڈ نے کامیابی کے ساتھ ورلڈ کپ 2026 کے راؤنڈ آف 16 میں اپنی جگہ بنا لی، جبکہ کروشیا اور الجزائر کا سفر ناک آؤٹ مرحلے ہی میں اختتام کو پہنچا۔
پرتگال نے آخری لمحوں تک جدوجہد کے بعد اپنی قوتِ اعصاب کا ثبوت دیا، جبکہ سوئٹزرلینڈ نے منظم، متوازن اور مؤثر کھیل کے ذریعے خود کو اگلے مرحلے کے مضبوط دعوے داروں میں شامل کر لیا۔