خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی نیابت میں مکہ مکرمہ کے نائب گورنر شہزادہ سعود بن مشعل بن عبدالعزیز نے آج خانۂ کعبہ کے اندرونی حصے کو آبِ زمزم اور عرقِ گلاب کے مخصوص آمیزے سے غسل دیا ہے۔
یہ سالانہ روحانی تقریب حرمین شریفین اور بیت اللہ کی خدمت کے لیے سعودی عرب کی مسلسل وابستگی اور خصوصی اہتمام کی علامت سمجھی جاتی ہے۔
کعبہ شریف کی اندرونی دیواروں کو آبِ زمزم اور عرقِ گلاب میں بھگوئے گئے خصوصی کپڑوں سے نہایت احتیاط کے ساتھ صاف کیا گیا۔
مزید پڑھیں
اس مقصد کے لیے تیار کیا جانے والا خصوصی محلول مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ کے امور کی جنرل اتھارٹی کی نگرانی میں تیار کیا جاتا ہے، جبکہ تمام مراحل ایک مربوط انتظامی نظام کے تحت انجام دیے جاتے ہیں تاکہ مقامِ مقدس کی حرمت اور تقریب کی اہمیت برقرار رہے۔
غسلِ کعبہ کی تقریب میں سعودی حکام، مملکت میں تعینات اسلامی ممالک کے سفارتی نمائندے اور بیت اللہ کے سدنہ شریک ہوئے۔
اس روح پرور منظر نے دنیا بھر کے مسلمانوں کے دلوں میں خانۂ کعبہ کی عظمت اور مرکزیت کو ایک بار پھر اجاگر کیا۔
نيابة عن خادم الحرمين الشريفين..
— إمارة منطقة مكة المكرمة (@makkahregion) June 30, 2026
نائب أمير منطقة مكة المكرمة، صاحب السمو الملكي، الأمير #سعود_بن_مشعل_بن_عبدالعزيز
يصل إلى المسجد الحرام لغسل #الكعبة_المشرفة pic.twitter.com/CYeswWsiZJ
غسلِ کعبہ کی تقریب 3 بنیادی مراحل پر مشتمل ہوتی ہے۔
پہلے مرحلے میں تیاری کی جاتی ہے، دوسرے مرحلے میں اندرونی دیواروں کو غسل دیا جاتا ہے، جبکہ آخری مرحلے میں خوشبو اور بخور سے معطر کیا جاتا ہے۔
اس مقصد کے لیے 15 لیٹر آبِ زمزم، 15 لیٹر عرقِ گلاب، 15 لیٹر گلاب کا عطر اور 100 ملی لیٹر خالص عود کا تیل استعمال کیا جاتا ہے۔
مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ کے امور کی جنرل اتھارٹی کے مطابق غسل کے تمام مراحل انتہائی باریک بینی اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیے جاتے ہیں، جبکہ تمام خوشبوؤں اور دیگر اجزا کو پہلے سے خصوصی احتیاط کے ساتھ تیار کیا جاتا ہے تاکہ بیت اللہ کی طہارت، تقدس اور خصوصی حیثیت برقرار رہے۔
غسلِ کعبہ اسلام کی قدیم ترین مذہبی روایات میں شمار ہوتا ہے، جو صدیوں سے بیت اللہ کی تعظیم، احترام اور عقیدت کی علامت کے طور پر جاری ہے۔
نائب أمير منطقة مكة المكرمة، صاحب السمو الملكي الأمير #سعود_بن_مشعل_بن_عبدالعزيز، يؤدي الطواف عقب الانتهاء من مراسم غسل #الكعبة_المشرفة pic.twitter.com/l3YAdqjwpk
— إمارة منطقة مكة المكرمة (@makkahregion) June 30, 2026
ہر سال اس موقع پر خانۂ کعبہ کے دروازے کھولے جاتے ہیں تاکہ اس کی اندرونی دیواروں اور فرش کو غسل دیا جا سکے۔
یہ روحانی منظر بیت اللہ کی تاریخی، دینی اور معماری اہمیت کے تحفظ کے لیے سعودی عرب کی خصوصی توجہ کی عکاسی کرتا ہے۔
یہ سالانہ تقریب حرمین شریفین کی خدمت کے لیے سعودی عرب کی مسلسل کاوشوں کا اہم حصہ ہے۔ مملکت صفائی، دیکھ بھال، غلافِ کعبہ، مرمت اور دیگر سہولیات کے ذریعے بیت اللہ کی خدمت کے جامع نظام کو برقرار رکھے ہوئے ہے۔
عقب الانتهاء من مراسم غسل #الكعبة_المشرفة..
— إمارة منطقة مكة المكرمة (@makkahregion) June 30, 2026
نائب أمير منطقة مكة المكرمة، صاحب السمو الملكي الأمير #سعود_بن_مشعل_بن_عبدالعزيز، يؤدي ركعتي الطواف pic.twitter.com/Hz2NV4scay
غسلِ کعبہ کا یہ روح پرور منظر دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے اپنی قبلۂ اولیٰ سے محبت، عقیدت اور امتِ مسلمہ کے اتحاد کی علامت سمجھا جاتا ہے اور حرمین شریفین کی خدمت کے تاریخی سفر کے تسلسل کی عکاسی کرتا ہے۔