براہ راست نشریات

ورلڈ کپ ناکامی کے بعد سعودی فٹبال فیڈریشن کے سربراہ مستعفی

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
یاسر المسحل استعفیٰ

سعودی عرب کی فٹبال انتظامیہ میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں سعودی فٹبال فیڈریشن کے صدر یاسر المسحل نے 7 سال تک ذمہ داریاں نبھانے کے بعد اپنے عہدے سے الگ ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔

یاسر المسحل نے اپنے بیان میں خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سعودی فٹبال کو گزشتہ برسوں میں غیر معمولی سرکاری حمایت حاصل رہی، جس کے نتیجے میں متعدد اہم کامیابیاں حاصل ہوئیں۔

مزید پڑھیں

انہوں نے وزیر کھیل کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کی مسلسل سرپرستی اور رہنمائی نے سعودی کھیلوں، خصوصاً فٹبال، کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا۔

المسحل نے کہا کہ انہوں نے اور ان کے ساتھیوں نے سعودی فٹبال کی خدمت اور شائقین کی توقعات پر پورا اترنے کے لیے اپنی بھرپور کوشش کی، تاہم قومی ٹیم کی فیفا ورلڈ کپ کے اگلے مرحلے میں جگہ نہ بنا

 پانے کی ناکامی عوامی توقعات کے مطابق نہیں تھی۔

انہوں نے اس مایوس کن نتیجے کی مکمل ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ وہ تمام شائقین سے معذرت خواہ ہیں، کیونکہ وہ ٹیم کو بہتر کارکردگی دکھاتے دیکھنا چاہتے تھے۔

یاسر المسحل نے واضح کیا کہ ذمہ داری کا تقاضا ہے کہ نئی قیادت کو موقع دیا جائے، اسی لیے انہوں نے موجودہ مدت مکمل ہونے سے قبل ہی عہدہ نہ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

ان کے مطابق اب ضابطوں کے مطابق نئے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے انتخاب کے لیے نامزدگی کا عمل شروع کیا جائے گا۔

ورلڈ کپ کی تمام اپڈیٹس ایک جگہ پر، کلک کریں