فیفا ورلڈ کپ 2026 کے گروپ مرحلے کے تیسرے راؤنڈ میں کئی اہم مقابلوں کے فیصلے سامنے آئے، جہاں سعودی عرب گول کرنے میں ناکام رہا، اسپین نے اہم کامیابی سمیٹی، مصر اور ایران نے پوائنٹس تقسیم کیے، جبکہ بلجیئم نے نیوزی لینڈ کو 5 گول داغ کر اپنی طاقت کا بھرپور مظاہرہ کیا۔
سعودی عرب اور کیپ وردے بغیر گول کے برابر
ہیوسٹن کے این آر جی اسٹیڈیم میں سعودی عرب اور کیپ وردے کے درمیان مقابلہ بغیر کسی گول کے ختم ہوا۔
دونوں ٹیموں نے 3 پوائنٹس حاصل کرنے کی بھرپور کوشش کی، تاہم مضبوط دفاع اور ضائع ہونے والے مواقع کے باعث میچ کا فیصلہ نہ ہو سکا۔
🇨🇻 Cabo Verde 0-0 Saudi Arabia 🇸🇦
— beIN SPORTS (@beINSPORTS_EN) June 27, 2026
Highlights ⤵️#FIFAWorldCup | #beINWC26 pic.twitter.com/lee33CAmj3
اعداد و شمار کے مطابق کیپ وردے زیادہ خطرناک ثابت ہوا۔
اس نے 15 شاٹس لگائے جبکہ سعودی عرب صرف 7 کوششیں کر سکا۔
متوقع گولز (xG) میں بھی کیپ وردے کو 1.52 کے مقابلے میں سعودی عرب صرف 0.27 تک محدود رہا۔
اس کے باوجود سعودی دفاع نے اہم مواقع ناکام بنا کر ایک قیمتی پوائنٹ حاصل کیا، جبکہ جواؤ پاؤلو کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
اسپین نے یوراگوئے کو شکست دے دی
گواڈالاخارا میں اسپین نے یوراگوئے کو 1-0 سے شکست دے کر گروپ مرحلے کا اختتام کامیابی کے ساتھ کیا۔ میچ کا واحد گول الیخاندرو بائینا نے پہلے ہاف کے اختتامی لمحات میں مارکوس لورینتے کی شاندار پاس پر اسکور کیا۔
| # | ٹیم | کھیلے | گول فرق | پوائنٹس |
|---|---|---|---|---|
| 1 |
اسپین
|
3 | +5 | 7 |
| 2 |
کیپ وردے
|
3 | 0 | 3 |
| 3 |
یوروگوئے
|
3 | -1 | 2 |
| 4 |
سعودی عرب
|
3 | -4 | 2 |
🏆 اسپین گروپ فاتح
اسپین نے 7 پوائنٹس اور +5 گول فرق کے ساتھ گروپ ایچ میں پہلی پوزیشن حاصل کرتے ہوئے شاندار انداز میں اگلے مرحلے میں جگہ بنا لی۔
🌍 کیپ وردے کی تاریخی کامیابی
اپنے پہلے ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والی کیپ وردے نے 3 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کر کے تاریخ رقم کر دی۔
❌ یوروگوئے اور سعودی عرب باہر
یوروگوئے اور سعودی عرب دونوں 2،2 پوائنٹس پر رہے، تاہم بہتر نتائج نہ ملنے کے باعث دونوں ٹیمیں گروپ مرحلے ہی میں باہر ہو گئیں۔
اسپین نے 67 فیصد بال پوزیشن، 622 درست پاسز اور مسلسل دباؤ کے ذریعے کھیل پر مکمل کنٹرول برقرار رکھا، جبکہ یوراگوئے آخری لمحات میں سرخ کارڈ کے باعث دس کھلاڑیوں کے ساتھ میچ مکمل کرنے پر مجبور ہوا۔
مصر اور ایران کے درمیان دلچسپ مقابلہ برابر
سیئٹل میں مصر اور ایران کا مقابلہ 1-1 سے برابر رہا۔
محمد صابر نے پانچویں منٹ میں مصر کو برتری دلائی، لیکن ایران نے رامین رضائیان کے ذریعے جلد ہی اسکور برابر کر دیا۔
میچ کے آخری لمحات میں ایران کا ایک گول آف سائیڈ قرار دے کر مسترد کر دیا گیا، جس کے بعد مقابلہ ڈرا پر ختم ہوا۔
مصر نے زیادہ دیر تک گیند اپنے قبضے میں رکھی، جبکہ ایران نے زیادہ مؤثر حملے کیے۔ محمد ہانی کو شاندار کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
🇪🇬 Egypt 1-1 #Iran
— beIN SPORTS (@beINSPORTS_EN) June 27, 2026
Highlights ⤵️#FIFAWorldCup | #beINWC26 pic.twitter.com/L56gS9G4jG
بلجیئم نے نیوزی لینڈ کو پانچ گولوں سے روند ڈالا
وینکوور میں کھیلے گئے مقابلے میں بلجیئم نے نیوزی لینڈ کو 5-1 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کی مضبوط ترین کارکردگیوں میں سے ایک پیش کی۔
لیاندرو ٹروسارڈ نے دو گول کیے، جبکہ کیون ڈی بروین، رومیلو لوکاکو اور الیکس سیلیمیکرز نے ایک، ایک گول کرکے کامیابی کو یادگار بنا دیا۔ نیوزی لینڈ کا واحد گول ایلیجا جسٹ نے کیا۔
| # | ٹیم | کھیلے | گول فرق | پوائنٹس |
|---|---|---|---|---|
| 1 |
بیلجیم
|
3 | +4 | 5 |
| 2 |
مصر
|
3 | +2 | 5 |
| 3 |
ایران
|
3 | 0 | 3 |
| 4 |
نیوزی لینڈ
|
3 | -6 | 1 |
🏆 بیلجیم گروپ فاتح
بیلجیم نے 5 پوائنٹس اور بہتر گول فرق (+4) کی بدولت مصر کو پیچھے چھوڑتے ہوئے گروپ جی میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔
✅ مصر بھی ناک آؤٹ مرحلے میں
مصر نے بھی 5 پوائنٹس حاصل کیے، تاہم گول فرق کم ہونے کے باعث دوسرے نمبر پر رہا اور آخری 32 ٹیموں میں جگہ بنا لی۔
❌ ایران اور نیوزی لینڈ باہر
ایران 3 پوائنٹس کے باوجود کوالیفائی نہ کر سکا، جبکہ نیوزی لینڈ صرف ایک پوائنٹ کے ساتھ ایونٹ سے باہر ہوگیا۔
بلجیئم نے پورے میچ میں 34 شاٹس لگائے جبکہ نیوزی لینڈ صرف 6 شاٹس تک محدود رہا۔ متوقع گولز (xG) بھی 3.59 بمقابلہ 0.24 رہے، جو دونوں ٹیموں کے درمیان واضح فرق کی عکاسی کرتے ہیں۔ کیون ڈی بروین کو شاندار کھیل پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
اسپین
کیپ وردے
یوروگوئے
سعودی عرب
بیلجیم
مصر
ایران
نیوزی لینڈ