سعودی قومی فٹ بال ٹیم کے یونانی ہیڈ کوچ جارجیوس ڈونیس نے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے لیے 30 رکنی ابتدائی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔
مزید پڑھیں
سعودی ٹیم شمالی امریکہ میں ہونے والے عالمی میلے کے لیے اپنے تربیتی پروگرام کے آخری اور فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو رہی ہے۔
سعودی اسکواڈ اپنی تیاریوں کے سلسلے میں امریکہ میں تربیتی کیمپ لگائے گا جہاں وہ 3 اہم دوستانہ میچز کھیلے گا۔
پہلا مقابلہ 30 مئی کو نیوجرسی میں ایکواڈور کے خلاف، اس کے بعد 5 جون کو پورٹوریکو اور 9 جون کو ٹیکساس میں سینیگال سے مقابلہ ہوگا۔
اسکواڈ کے اعلان میں سب سے حیران کن فیصلہ کئی تجربہ کار کھلاڑیوں کی چھٹی کرنا ہے۔
کوچ نے الہلال کے حمد الیامی اور نیوم کلب کے سلمان الفراج کو ڈراپ کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ علی البلیہی، ریان حامد اور مروان الصحفی بھی ٹیم میں جگہ نہیں بنا سکے۔
علاوہ ازیں ٹیم میں کچھ نئے چہروں کو بھی شامل کیا گیا ہے جن میں تعاون کلب کے گول کیپر عبدالقدوس عطیہ اور نیوم کے علاء آل حجی نمایاں ہیں۔
الإعداد للمونديال يتواصل 🇸🇦🔝
— المنتخب السعودي (@SaudiNT) May 23, 2026
المرحلة الأخيرة من برنامج الإعداد لكأس العالم FIFA 2026™️. 🏆🔽#معاك_يالأخضر | #FIFAWorldCup pic.twitter.com/nUWw5mpKYf
کوچ ان 30 کھلاڑیوں میں سے حتمی 26 کا انتخاب کریں گے جو عالمی کپ کے دوران سعودی عرب کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کریں گے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب ساتویں مرتبہ ورلڈ کپ میں شرکت کر رہا ہے، جہاں اسے گروپ ایچ میں رکھا گیا ہے۔
گرین فالکنز اپنے سفر کا آغاز یوراگوئے کے خلاف میچ سے کریں گے، جبکہ گروپ کے دیگر میچز میں ان کا سامنا عالمی چیمپئن اسپین اور کیپ ورڈے کی ٹیموں سے ہوگا۔
اسکواڈ میں گول کیپرز کے طور پر محمد العویس، نواف العقیدی، احمد الکسار اور عبدالقدوس عطیہ شامل ہیں۔
دفاعی لائن میں عبدالالہ العمری، حسان التمبکتی، جہاد ذکری، علی لاجامی، حسن کادش، سعود عبدالحمید، محمد ابو الشامات، علی مجرشی، متعب الحربي، نواف بوشل اور زکریا ہوساوی کو منتخب کیا گیا ہے۔
مڈ فیلڈ میں محمد کنو، عبداللہ الخیبری، زیاد الجہنی، ناصر الدوسری، مصعب الجویر، علاء آل حجی، خالد الغنام اور ایمن یحییٰ شامل ہیں۔
فارورڈز میں سلطان مندش، صالح ابو الشامات، فراس البریکان، عبداللہ آل سالم، صالح الشہری، سالم الدوسری اور عبداللہ الحمدان کو اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔