براہ راست نشریات

غزہ میں سعودی امداد کی نئی کھیپ پہنچ گئی

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
غزہ میں سعودی امداد

غزہ میں جاری انسانی بحران کے دوران سعودی عرب کے کنگ سلمان سینٹر برائے انسانی امدا کی جانب سے امدادی سرگرمیاں بدستور جاری ہیں۔ 

اسی سلسلے میں غذائی امداد پر مشتمل ایک نیا انسانی امدادی قافلہ غزہ پہنچ گیا، جو فلسطینی عوام کے لیے سعودی عوامی امدادی مہم کا حصہ ہے۔

امدادی قافلے میں غذائی اشیا سے بھرے فوڈ باسکٹس شامل ہیں، جنہیں غزہ میں کنگ سلمان سینٹر کے عملدرآمدی شراکت دار سعودی سینٹر فار کلچر اینڈ ہیریٹیج کے حوالے کیا گیا۔ 

ادارے کی فیلڈ ٹیمیں بے گھر افراد کے کیمپوں، عارضی پناہ گاہوں اور متاثرہ علاقوں میں امداد کی تقسیم میں مصروف ہیں۔

مزید پڑھیں

امدادی سامان ان خاندانوں تک پہنچایا جا رہا ہے جو جنگ، نقل مکانی اور خوراک کی قلت کے باعث شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ 

امدادی ٹیمیں اس بات کو یقینی بنا رہی ہیں کہ امداد سب سے زیادہ ضرورت مند افراد تک بروقت پہنچ سکے۔

یہ امدادی سرگرمیاں فلسطینی عوام کے ساتھ سعودی عرب کے مستقل اور اصولی مؤقف کا مظہر ہیں۔ 

کنگ سلمان ریلیف مختلف بحرانوں اور ہنگامی حالات میں فلسطینیوں کی مدد کے لیے خوراک، طبی امداد اور دیگر انسانی خدمات فراہم کرتا رہا ہے۔