کنگ سلمان سینٹر برائے انسانی امداد نے غزہ میں واقع اپنے مرکزی کچن میں گرم کھانے کے پیکٹ تقسیم کئے ہیں۔
غزہ کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں سب سے زیادہ ضرورت مند افراد میں 23,880 گرم کھانوں کے پیکٹ تقسیم کئے گئے۔
مزید پڑھیں
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق یہ اقدام سعودی عوامی مہم کے تحت کیا گیا ہے جس کا مقصد فلسطینی بھائیوں کی امداد ہے۔
یہ سعودی عرب کی مسلسل انسانی ہمدردی کی کوششوں کا حصہ ہے، جس میں کنگ سلمان سینٹر برائے انسانی امداد فلسطینی عوام کی ہر طرح سے حمایت کرتا ہے اور ملک کے انسانی اقدار و مستقل موقف کی عکاسی کرتا ہے۔
دریں اثنا فلسطینی بھائیوں کی مدد کے لیے سعودی امدادی طیارہ نمبر 83 آج مصر کے العريش ایئرپورٹ پہنچا ہے۔
طیارے میں بڑی مقدار میں خوراک کے علاوہ طبی سامان ہے جو فلسطینی بھائیوں میں تقسیم کیا جائے گا۔
دوسری طرف کنگ سلمان سینٹر نے مالی کی شہر تیمبکٹو میں بیواؤں، ضرورت مندوں اور معذور افراد میں 200 غذائی پیکٹ بھی تقسیم کئے، جس سے تقریباً 1,200 افراد مستفید ہوئے۔
یہ مالی میں خوراکی سیکیورٹی کی حمایت کے لیے 2026 کے منصوبے کے تحت کیا گیا۔
یہ امداد سعودی عرب کی انسانی اور ریلیف کوششوں کا حصہ ہے، جو دنیا بھر میں ضرورت مند اور متاثرہ افراد کی مدد کے لیے کنگ سلمان سینٹر کے ذریعے مختلف امدادی پروگراموں کے تحت فراہم کی جاتی ہے۔