سید مسرت خلیل
جدہ
پاکستان قونصلیٹ جدہ کی سرپرستی میں پاکستان ویلفیئرسوسائٹی کے زیراہتمام قونصلیٹ کی نئی بلڈنگ میں فری میڈیکل کیمپ کا اجرا نہایت خوش آئند اور انسان دوست اقدام ہے۔
یہ بات جدہ میں پاکستانی کمیونٹی کے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ممتاز کمیونٹی ممبران، کیمپ میں طبی معائنہ کے لئے آنے والے افراد نے میڈیا کے نمائندوں سے گتفگو کرتے ہوئے کہی جو جمعہ 5 جون 2026 کو منعقد ہونے والے فری میڈیکل کیمپ میں موجود تھے۔
کیمپ میں طبی معائنہ کے سلسلے میں آنے والوں نے مزید کہا کہ کیمپ میں بہترین انتظامات دیکھ کر دلی خوشی ہوئی۔
مزید پڑھیں
کیمپ میں رضاکارانہ خدمات انجام دینے والے مریضوں کے ساتھ انتہائی خوش اخلاقی اور توجہ سے پیش آئے۔
انھوں نے کہا یہ تمام کاوشیں قابلِ تعریف ہیں اور اس عظیم خدمت پر ہم خصوصاً قونصل جنرل پاکستان سید مصطفیٰ ربانی کے بے حد مشکور
ہیں جن کی خصوصی توجہ، تعاون اور سرپرستی سے فری میڈیکل کیمپ کا کامیابی سے اجراء نئی چانسری بلڈنگ میں ہورہا ہے۔
یقیناً یہ اقدام انسانیت کی خدمت کی ایک خوبصورت مثال ہے جس سے بے شمار لوگوں کو فائدہ پہنچے گا۔
ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ اس نیک کوشش کو قبول فرمائے، اس میں مزید برکت عطا کرے اور آئندہ بھی ایسے فلاحی اور انسانی خدمت کے پروگرام جاری رہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ مستفید ہو سکیں۔
یاد رہے 15 روزہ فری میڈیکل قونصلیٹ کی پرانی بلڈنگ حئی مشرفہ میں 2005 سے ہو رہا تھا۔