براہ راست نشریات

الودیعہ بارڈر پر کارروائی، خوراک میں چھپائی گئی 6.2 کلو چرس برآمد

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
الودیعہ بارڈر چرس برآمدگی

زکوٰۃ، ٹیکس اور کسٹمز اتھارٹی (زاتکا) نے الودیعہ بارڈر کے ذریعے سعودی عرب میں منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔
حکام نے خوراکی اشیا کے پیکٹوں میں چھپائی گئی 6.2 کلو گرام چرس برآمد کر لی، جبکہ ملک کے اندر اس کھیپ کے وصول کنندگان کو بھی انسدادِ منشیات حکام کے تعاون سے گرفتار کر لیا گیا۔

زکوٰۃ، ٹیکس اور کسٹمز اتھارٹی ’زاتکا‘ کی ٹیموں نے منشیات اسمگل کرنے کی ایک کوشش ناکام بنا دی اور 6.2 کلوگرام چرس برآمد کر لی، جو خوراکی اشیاء کے پیکٹوں میں چھپا کر مملکت آنے والی ایک گاڑی کے ذریعے الودیعہ بارڈر کراسنگ سے سعودی عرب میں داخل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔

اتھارٹی نے بتایا کہ مملکت کے اندر منشیات وصول کرنے والے افراد کو بھی محکمہ انسداد منشیات کے تعاون سے گرفتار کر لیا گیا۔

مزید پڑھیں

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق زاتکا نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ معاشرے کے امن و تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے مملکت کی درآمدات اور برآمدات پر کسٹمز نگرانی مزید مؤثر بناتی رہے گی۔ 

یہ اقدامات سیکیورٹی کو مضبوط بنانے اور ممنوعہ اشیاء سے معاشرے کے تحفظ کے لیے متعلقہ اداروں کے ساتھ مسلسل تعاون کا حصہ ہیں۔

اتھارٹی نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ اسمگلنگ کے خلاف جدوجہد 

میں اپنا کردار ادا کریں اور معاشرے و قومی معیشت کے تحفظ کے لیے مشتبہ سرگرمیوں کی اطلاع دیں۔ 

زاتکا کے مطابق اسمگلنگ اور کسٹمز قوانین کی خلاف ورزیوں سے متعلق معلومات مکمل رازداری کے ساتھ وصول کی جاتی ہیں، جبکہ درست اطلاع فراہم کرنے والوں کو مالی انعام بھی دیا جاتا ہے۔