ایلون مسک کی اسپیس ایکس دنیا کے سب سے بڑے آئی پی او کی تیاری کر رہی ہے۔
کمپنی اپنی مارکیٹ ویلیو کم از کم 1.8 ٹریلین ڈالر تک لے جانے اور 75 ارب ڈالر اکٹھا کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے، جبکہ مصنوعی ذہانت اور خلائی ڈیٹا سینٹرز اس کی نئی ترقیاتی حکمت عملی کا مرکز ہیں۔
یاد رہے کہ فروری میں اسپیس ایکس نے ایلون مسک کی مصنوعی ذہانت کی کمپنی ایکس اے آئی (xAI) کو اپنے ساتھ ضم کر لیا تھا، جس میں گروک (Grok) چیٹ بوٹ اور ایکس (X) پلیٹ فارم بھی شامل ہیں۔
اس انضمام کے بعد اسپیس ایکس کی مالیت تقریباً ایک ٹریلین ڈالر جبکہ xAI کی مالیت 250 ارب ڈالر تک پہنچ گئی تھی۔
اس تاریخی آئی پی او کی قیادت دنیا کے بڑے مالیاتی اداروں پر مشتمل ایک کنسورشیم کر رہا ہے، جن میں گولڈمین ساکس اور مورگن اسٹینلے نمایاں ہیں۔
کمپنی کے حصص SPCX کے علامتی نام سے ناسڈاک اور ناسڈاک ٹیکساس میں ٹریڈ کیے جانے کی توقع ہے۔