اہم خبریں
27 May, 2026
--:--:--

حجاج طوافِ افاضہ میں مصروف، مشاعر ٹرین سے 9.6 لاکھ افراد کی منتقل

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
طوافِ افاضہ

حجاج کرام نے میدان عرفات میں وقوف، مزدلفہ میں قیام اور جمرہ عقبہ کی رمی کے بعد مسجد الحرام میں طوافِ افاضہ ادا کیا، جہاں روح پرور ماحول، سکون، خشوع و خضوع اور بہترین انتظامات کے درمیان لاکھوں عازمینِ حج نے اپنے مناسک ادا کیے۔

مسجد الحرام اور اس کے اطراف میں طواف کرنے والوں کی بڑی تعداد دیکھی گئی، جبکہ حج خدمات سے وابستہ مختلف ادارے مسلسل نگرانی اور انتظامی اقدامات کے ذریعے حجاج کی سہولت اور ہجوم کی روانی کو یقینی بناتے رہے۔

مزید پڑھیں

حجاج اب کل سے شروع ہونے والے ایامِ تشریق کے دوران منیٰ میں قیام کرتے ہوئے تینوں جمرات کی رمی مکمل کریں گے، جس کے بعد مکہ مکرمہ سے روانگی سے قبل طوافِ وداع ادا کر کے اپنے حج کے سفر کا اختتام کریں گے۔

آج عیدالاضحیٰ کے پہلے روز صبح سویرے حجاج کرام نے مشعرِ منیٰ میں جمرہ عقبہ کی رمی کے لیے منیٰ کی جمرات پل کا رخ کیا، جہاں

 بہترین تنظیم، مربوط فیلڈ پلاننگ اور ہجوم کے مؤثر انتظامات کے باعث نقل و حرکت انتہائی منظم رہی۔

متعلقہ اداروں نے جمرات کی مختلف منزلوں تک حجاج کی تقسیم کے لیے متعدد راستے مختص کیے، تاکہ ہجوم کم کیا جا سکے اور نقل و حرکت میں آسانی برقرار رہے۔ 

دوسری جانب سعودی ریلوے کمپنی ’سار‘ نے اعلان کیا کہ مشاعر مقدسہ ٹرین کے آپریشن کا چوتھا مرحلہ کامیابی سے مکمل ہوگیا، جس کے دوران مشعر مزدلفہ سے منیٰ تک 3 لاکھ 57 ہزار سے زائد حجاج کو منتقل کیا گیا۔

سار کے مطابق ابتدائی 4 مراحل کے دوران مشاعر ٹرین کے ذریعے مجموعی طور پر 9 لاکھ 61 ہزار سے زائد مسافروں کو منتقل کیا جا چکا ہے، جس کا مقصد حجاج کی محفوظ، تیز اور منظم نقل و حرکت کو یقینی بنانا ہے۔

6545645 1

کمپنی نے مزید بتایا کہ مشاعر ٹرین کا پانچواں مرحلہ بھی صبح 9 بجے شروع ہوچکا ہے، جو 13 ذوالحجہ، یعنی تیسرے روزِ تشریق تک جاری رہے گا، جس کے دوران عرفات، مزدلفہ، منیٰ اور جمرات اسٹیشنوں کے درمیان حجاج کی آمدورفت جاری رہے گی۔

یاد رہے کہ مشاعر مقدسہ ٹرین کے لیے اس سال 2 ہزار سے زائد ٹرین آپریشنز پر مشتمل منصوبہ ترتیب دیا گیا ہے، جس کے ذریعے حج سیزن کے دوران 20 لاکھ سے زائد مسافروں کو منتقل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔