اہم خبریں
27 May, 2026
--:--:--

شاہ سلمان کا پیغام: امت مسلمہ اور دنیا کے لیے امن و استحکام کی دعا

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
شاہ سلمان عید الاضحیٰ پیغام

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے عید الاضحیٰ کے موقع پر سعودی عوام اور پوری امتِ مسلمہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ اس مبارک موقع کو امتِ مسلمہ اور پوری دنیا کے لیے خیر، سلامتی اور استحکام کا ذریعہ بنائے۔

شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ایکس پر اپنے سرکاری بیان میں کہا کہ ہم اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ اس نے ہمیں حرمین شریفین کی خدمت اور بیت اللہ کے حجاج کی دیکھ بھال کا شرف عطا فرمایا۔ 

ہم اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ وہ حجاج کرام کے حج، عبادات اور نیکیوں کو قبول فرمائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عید الاضحیٰ کی آمد پر ہم اپنے اس مبارک وطن کے عوام اور پوری امتِ مسلمہ کو اس خوشی کے موقع پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، اور اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں کہ وہ اس عید کو ہماری امت اور پوری دنیا کے لیے خیر، امن اور استحکام کا ذریعہ بنائے۔