اہم خبریں
30 May, 2026
--:--:--

دل سے شوگر تک: دارچینی کے حیران کن فوائد مگر احتیاط سے

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
دارچینی کے فوائد
دارچینی جسم میں آکسیڈیٹو اسٹریس کم کرنے میں مدد دیتی ہے

جدید طبی تحقیق کے مطابق دارچینی میں موجود طاقتور اینٹی آکسیڈنٹس اور سوزش کم کرنے والے مرکبات دل کی صحت بہتر بنانے، شوگر کنٹرول کرنے، کولیسٹرول کم کرنے اور جسم کو کئی دائمی بیماریوں سے بچانے میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں تاہم ماہرین نے اس کے زیادہ استعمال سے خبردار بھی کیا ہے۔

جدید طبی تحقیق میں دارچینی کے 7 اہم صحت بخش فوائد سامنے آئے ہیں، جن میں دل کی صحت کو بہتر بنانا، خون میں شوگر کی سطح کو کنٹرول کرنا، سوزش کم کرنا اور جسمانی خلیوں کو نقصان پہنچانے والے آکسیڈیٹو اسٹریس کو کم کرنا شامل ہے۔

صحت سے متعلق ویب سائٹ ’ہیلتھ‘ کی رپورٹ کے مطابق ماہرین غذائیت کا کہنا ہے کہ دارچینی اب صرف ایک ذائقہ بڑھانے والا مصالحہ نہیں رہی بلکہ یہ ایسے مؤثر نباتاتی مرکبات سے بھرپور غذائی جز بن چکی ہے، جو اعتدال کے ساتھ استعمال کرنے پر دائمی بیماریوں کے خطرات کم کرنے میں مدد دے سکتی ہے۔

مزید پڑھیں

ماہر غذائیت جیلیان کوبالا کے مطابق دارچینی میں ’سینامالڈیہائیڈ‘، ’کومارین‘ اور ’ایوجینول‘ جیسے فعال مرکبات پائے جاتے ہیں، جو اینٹی آکسیڈنٹ اور سوزش کم کرنے والی خصوصیات رکھتے ہیں۔

رپورٹ میں دارچینی کے 7 نمایاں فوائد بیان کیے گئے ہیں:

آکسیڈیٹو اسٹریس سے تحفظ

ماہرین کا کہنا ہے کہ دارچینی اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتی ہے، جو جسم کو فری ریڈیکلز سے بچاتی ہے، اور خلیوں کو بڑھاپے اور دل کی 

بیماریوں سے جڑے نقصان سے محفوظ رکھنے میں مدد دے سکتی ہے۔

دائمی سوزش میں کمی

سائنسی جائزوں کے مطابق دارچینی میں موجود پولی فینول مرکبات جسم میں سوزش کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں، خصوصاً ریمیٹائڈ آرتھرائٹس جیسی دائمی بیماریوں میں۔

cinnamon sticks tied with twine with anise star 2026 03 27 01 22 56 utc
اس میں موجود پولی فینولز دائمی سوزش کو کم کرسکتے ہیں

دل کی صحت اور بلڈ پریشر میں بہتری

تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ دارچینی خون کی نالیوں کو پھیلانے کی صلاحیت رکھتی ہے، جس سے دورانِ خون بہتر ہوتا ہے اور بلڈ پریشر کم ہو سکتا ہے۔ 

ایک تحقیق میں روزانہ 1500 ملی گرام دارچینی تین ماہ تک استعمال کرنے سے سسٹولک بلڈ پریشر میں واضح کمی دیکھی گئی۔

کولیسٹرول کی سطح بہتر بنانا

مطالعات کے مطابق دارچینی خراب کولیسٹرول اور ٹرائی گلیسرائیڈز کم کرنے جبکہ اچھے کولیسٹرول کو بڑھانے میں مدد دے سکتی ہے۔

close up of cinnamon sticks in a glass bowl on a w 2026 01 11 10 54 10 utc
تحقیق کے مطابق یہ خراب کولیسٹرول اور ٹرائی گلیسرائیڈز کم کرنے میں مددگار ہے

کینسر سے متعلق امید افزا تحقیق

لیبارٹری اور جانوروں پر کی جانے والی بعض تحقیقات میں سامنے آیا کہ دارچینی کا عرق VEGF نامی پروٹین کو روک کر رسولیوں کی نشوونما سست کر سکتا ہے، تاہم انسانوں پر اس حوالے سے شواہد ابھی محدود ہیں۔

اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی وائرل خصوصیات

تحقیقات کے مطابق دارچینی کے بعض مرکبات مختلف اقسام کے بیکٹیریا کے خلاف مؤثر ثابت ہوئے ہیں، جبکہ کچھ مرکبات نے لیبارٹری میں وائرس مخالف سرگرمی بھی ظاہر کی ہے۔

بلڈ شوگر کنٹرول میں بہتری

یہ دارچینی کے سب سے زیادہ تحقیق شدہ فوائد میں شمار ہوتا ہے، کیونکہ مختلف مطالعات سے اشارہ ملتا ہے کہ دارچینی انسولین کی حساسیت بہتر بنا سکتی ہے اور خون میں گلوکوز کے اخراج کو سست کر سکتی ہے۔

front view cinnamon sticks cinnamon powders pineco 2026 01 07 23 53 54 utc
بعض مطالعات میں دارچینی کے سرطان مخالف اثرات بھی سامنے آئے ہیں

ماہرین کی وارننگ

ان تمام فوائد کے باوجود ڈاکٹروں نے دارچینی کے سپلیمنٹس کے زیادہ استعمال سے خبردار کیا ہے، خاص طور پر چینی دارچینی سے، کیونکہ اس میں ’کومارین‘ کی مقدار زیادہ ہوتی ہے، جو جگر کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔

ماہرین نے یہ بھی مشورہ دیا کہ شوگر کی ادویات یا خون پتلا کرنے والی دواؤں کے ساتھ دارچینی استعمال کرنے سے پہلے ڈاکٹر سے ضرور مشورہ کرنا چاہیے تاکہ صحت سے متعلق پیچیدگیوں سے بچا جا سکے۔