اہم خبریں
21 May, 2026
--:--:--

ذو الحجہ کا چاند نظر آگیا، وقوف عرفہ 26 مئی کو ہوگا

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
ذوالحجہ 1447ھ کا چاند
چاند کی عمر 19 گھنٹے 22 منٹ جبکہ روشنی کا تناسب 24 فیصد رہا

ذو الحجہ کا چاند نظر آگیا، کل پیر 18 مئی 2026ء کو یکم ہوگی جبکہ یومِ عرفہ منگل 26 مئی 2026ء اور عیدالاضحیٰ بدھ 27 مئی 2026ء کو ہے۔

سعودی عرب میں ذوالحجہ کی چاند نظر آگیا۔ 

کل پیر 18 مئی کو یکم ذو الحجہ ہوگی جبکہ حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ منگل 26 مئی کو ہوگا۔

سعودی عرب میں عید الاضحی بدھ 27 مئی کو منائی جائے گی۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق مقامی رصدگاہوں میں چاند نظر آنے کی تصدیق کی گئی ہے۔ سپریم کورٹ نے اعلان کیا ہے کہ کل پیر کو یکم ذو الحجہ ہے۔

مزید پڑھیں

طائف میں فلکیاتی اور آفتابی گھڑی کے ماہر محمد بن ردہ الثقفی نے کہا ہے کہ چاند کا مرکزی اقتران گزشتہ روز ہفتہ کی شام عالمی وقت کے مطابق 20:01 پر ہوا، جو مکہ مکرمہ کے وقت کے مطابق رات 8 بج کر ایک منٹ بنتا ہے۔

الثقفی نے بتایا کہ آج اتوار 30 ذوالقعدہ 1447ھ، بمطابق 17 مئی 2026ء، غروبِ آفتاب کے بعد ہلال تقریباً 58 منٹ تک افق پر موجود رہا جبکہ اس وقت چاند کی عمر 19 گھنٹے اور 22 منٹ رہی۔

انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب کے تمام علاقوں میں ہلال کو کھلی آنکھ سے دیکھنا ممکن رہا کیونکہ افق پر چاند کی بلندی تقریباً 11 ڈگری تھی جبکہ اس کی روشنی کا تناسب تقریباً 24 فیصد تھا۔