اسی بنیاد پر سپریم کورٹ نے مملکت کے تمام مسلمانوں سے ایک بار پھر اپیل کی ہے کہ وہ اتوار کی شام 30 ذوالقعدہ 1447ھ، بمطابق 17 مئی 2026ء کو ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کا اہتمام کریں۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ سپریم کورٹ ان افراد سے گزارش کرتی ہے جو چاند کو کھلی آنکھ یا دوربین کے ذریعے دیکھیں، وہ اپنی گواہی قریبی عدالت میں درج کروائیں یا قریبی مرکز سے رابطہ کریں تاکہ انہیں متعلقہ عدالت تک پہنچنے میں مدد دی جا سکے۔
سپریم کورٹ نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ جو افراد رویت ہلال کی صلاحیت رکھتے ہیں، وہ اس اہم قومی و دینی فریضے میں دلچسپی لیں اور اس مقصد کے لیے مختلف علاقوں میں قائم کمیٹیوں کے ساتھ تعاون کریں۔
سعودی سپریم کورٹ نے ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کی اپیل کردی
Overseas Post