دنیا کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی Apple کے آنے والے آپریٹنگ سسٹم iOS 27 نے ٹیکنالوجی حلقوں میں غیر معمولی دلچسپی پیدا کر دی ہے جبکہ مختلف رپورٹس اور لیکس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ کمپنی اس بار آئی فون صارفین کے لیے مصنوعی ذہانت AI پر مبنی سب سے بڑی اپ ڈیٹ متعارف کرانے کی تیاری کر رہی ہے۔
بین الاقوامی ٹیک ویب سائٹس کے مطابق iOS 27 میں Siri کو مکمل طور پر نئے انداز میں پیش کیا جا سکتا ہے، جہاں یہ صرف وائس اسسٹنٹ نہیں بلکہ ایک AI Agent کے طور پر کام کرے گی۔
مزید پڑھیں
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ نئی Siri لمبی گفتگو یاد رکھنے، مختلف ایپس کے درمیان خودکار کام انجام دینے اور صارف کے انداز کو سمجھنے کی صلاحیت رکھے گی۔
ایپل اپنے Apple Intelligence پلیٹ فارم کو بھی مزید طاقتور بنانے جا رہا ہے، جس کے تحت AI فوٹو ایڈیٹنگ، اسمارٹ رائٹنگ ٹولز، ذہین سرچ اور ہیلتھ تجاویز جیسے فیچرز متعارف کرائے جا سکتے ہیں۔
رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ iOS 27 میں کیمرا ایپ کو مکمل طور پر نئے ڈیزائن کے ساتھ پیش کیا جا سکتا ہے، جہاں صارفین کو پروفیشنل کنٹرولز، AI کیمرا اسسٹنٹ اور اپنی مرضی کے شارٹ کٹس شامل کرنے کی سہولت ملے گی۔
ٹیک تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ایپل اس بار صرف نئے فیچرز پر نہیں بلکہ سسٹم کی کارکردگی، بیٹری optimization اور bugs کم کرنے پر بھی خصوصی توجہ دے رہا ہے، جس کے باعث iOS 27 کو ایپل کا بڑا stability اپ گریڈ قرار دیا جا رہا ہے۔
کئی لیکس میں فولڈیبل آئی فون سپورٹ، سیٹلائٹ انٹرنیٹ فیچرز اور جدید ملٹی ٹاسکنگ سسٹم کا بھی ذکر کیا گیا ہے تاہم کمپنی کی جانب سے اب تک ان فیچرز کی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی۔
امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ WWDC 2026 کے دوران iOS 27 کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا، جبکہ حتمی ورژن رواں سال ستمبر میں نئے آئی فون ماڈلز کے ساتھ جاری کیا جا سکتا ہے۔