اہم خبریں
3 June, 2026
--:--:--

امارات: براکہ جوہری توانائی پلانٹ کو ڈرون حملے سے نشانہ بنا گیا

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
ایران ڈرون حملہ

ابوظبی میڈیا آفس کے مطابق الظفرہ میں واقع براکہ جوہری توانائی پلانٹ کے اندرونی حفاظتی حصار سے باہر ایک بجلی پیدا کرنے والے جنریٹر میں آگ لگ گئی، جو ڈرون حملے کے نتیجے میں بھڑکی۔ 

واقعے میں کسی قسم کی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی جبکہ تابکاری کے حفاظتی معیار بھی مکمل طور پر محفوظ رہے۔

میڈیا آفس نے بتایا کہ آگ پر قابو پانے کے لیے تمام احتیاطی اقدامات فوری طور پر کیے گئے، جبکہ متحدہ عرب امارات کی وفاقی جوہری ریگولیٹری اتھارٹی نے تصدیق کی کہ واقعے سے پلانٹ کی سلامتی یا اس کے بنیادی نظاموں کی آپریشنل صلاحیت متاثر نہیں ہوئی۔

دوسری جانب حکام نے واضح کیا کہ تمام یونٹس معمول کے مطابق کام کر رہے ہیں اور عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ افواہوں سے گریز کریں اور معلومات صرف سرکاری ذرائع سے حاصل کریں۔