اہم خبریں
13 May, 2026
--:--:--

سعودی عرب میں صنعتی پیداوار 14 فیصد سے زائد متاثر

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
سعودی صنعتی پیداوار
کان کنی اور معدنیات کے شعبے میں 22.2 فیصد کمی ریکارڈ

سعودی محکمہ شماریات نے آج اتوار کو کہا ہے کہ مارچ 2026 کے دوران صنعتی پیداوار کے اشاریے میں گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 14.1 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ 

اس کمی کی بنیادی وجہ کان کنی اور معدنیات نکالنے کی سرگرمیوں میں گراوٹ، اور ساتھ ہی مینوفیکچرنگ شعبے کی کمزور کارکردگی رہی جبکہ ماہانہ بنیاد پر اشاریہ 22.3 فیصد کم ہوا ہے۔

مزید پڑھیں

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ابتدائی نتائج سے معلوم ہوا ہے کہ کان کنی اور معدنیات نکالنے کے ذیلی اشاریے میں سالانہ بنیاد پر 22.2 فیصد کمی آئی، جبکہ ماہانہ بنیاد پر بھی اس میں 36 فیصد کی گراوٹ ریکارڈ کی گئی۔

ادارے نے مزید بتایا کہ مینوفیکچرنگ سرگرمیوں کے ذیلی اشاریے میں سالانہ بنیاد پر 4.7 فیصد کمی ہوئی، جس کی وجہ کوک اور ریفائنڈ 

پیٹرولیم مصنوعات کی تیاری میں 11.6 فیصد کمی اور کیمیکل مواد و کیمیکل مصنوعات کی تیاری میں 4.5 فیصد کمی رہی۔ 

ماہانہ بنیاد پر مینوفیکچرنگ کا ذیلی اشاریہ بھی 0.7 فیصد نیچے آیا۔

ChatGPT Image 10 مايو 2026، 01 59 49 م

اس کے برعکس بجلی، گیس، بھاپ اور ایئر کنڈیشننگ سپلائی کے شعبے کے ذیلی اشاریے میں سالانہ بنیاد پر 10.1 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ پانی کی فراہمی، سیوریج، ویسٹ مینجمنٹ اور اس کی پراسیسنگ کی سرگرمیوں کے اشاریے میں 1.1 فیصد اضافہ ہوا۔

فروری 2026 کے مقابلے میں بجلی، گیس، بھاپ اور ایئر کنڈیشننگ کے اشاریے میں 4.3 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ پانی اور سیوریج کی سرگرمیوں کے اشاریے میں 2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ شمایات کے مطابق مارچ 2026 میں تیل سے متعلق سرگرمیوں کے اشاریے میں گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 20 فیصد کمی ہوئی، جبکہ غیر تیل سرگرمیوں کا اشاریہ تقریباً گزشتہ سال کی سطح پر مستحکم رہا۔

نتائج سے یہ بھی ظاہر ہوا کہ ماہانہ بنیاد پر تیل سرگرمیوں کے اشاریے میں 30.8 فیصد کمی آئی، جبکہ غیر تیل سرگرمیوں کے اشاریے میں فروری 2026 کے مقابلے میں 1.4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔