اہم خبریں
13 May, 2026
--:--:--

پہچان پاکستان کی جانب سے جرنلسٹ فورم کے اعزاز میں دعوت

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
Picture of خالد نواز چیمہ

خالد نواز چیمہ

جدہ

چیئرمین میڈیا گروپ ’پہچان پاکستان‘ ذکیر بھٹی کی جانب سے پاکستان جرنلسٹ فورم PJF کے اراکین کے اعزاز میں ایک پُروقار دعوت کا اہتمام کیا گیا، جس میں جدہ میں مقیم ممتاز صحافیوں اور میڈیا نمائندگان نے شرکت کی۔ 

تقریب صحافتی برادری کے اتحاد، قومی یکجہتی اور افواجِ پاکستان سے اظہارِ محبت کی خوبصورت علامت بن گئی۔

مزید پڑھیں

تقریب کا آغاز پاکستان کی سلامتی، ترقی اور استحکام کے لیے خصوصی دعا سے کیا گیا، جبکہ معرکۂ حق کی تاریخی کامیابی کے ایک سال مکمل ہونے پر افواجِ پاکستان، بالخصوص سپہ سالار فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی جراتمندانہ قیادت کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ مقررین نے کہا کہ پاک افواج نے بے مثال قربانیوں اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے وطنِ عزیز کا دفاع ناقابلِ تسخیر بنایا۔

شرکاء نے شہدائے پاکستان کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کی قربانیاں قوم کا عظیم سرمایہ ہیں اور انہی قربانیوں کی بدولت آج پاکستان امن، وقار اور آزادی کے ساتھ قائم ہے۔ 

WhatsApp Image 2026 05 08 at 6.37.56 PM

مقررین کا کہنا تھا کہ شہداء کا لہو ہمیشہ قوم کے ماتھے کا جھومر رہے گا اور پوری قوم اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی۔

اس موقع پر ذکیر بھٹی نے پاکستان جرنلسٹ فورم کے چیئرمین امیر محمد خان سمیت شاہد نعیم، خالد نواز چیمہ، جمیل راٹھور، معروف حسین اور چوہدری ریان احمد متیال کو خصوصی کتابیں پیش کیں جبکہ نمایاں صحافتی خدمات پر شیلڈز اور میڈلز بھی دیے گئے۔ 

WhatsApp Image 2026 05 08 at 6.40.54 PM

خالد نواز چیمہ کو صحافتی میدان میں مؤثر کردار اور کمیونٹی خدمات کے اعتراف میں خصوصی میڈل اور شیلڈ سے نوازا گیا جبکہ شاہد نعیم کو ذمہ دارانہ صحافت پر شیلڈ پیش کی گئی۔

WhatsApp Image 2026 05 08 at 6.40.55 PM

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ صحافت ریاست کا اہم ستون ہے، جس کی بنیاد سچائی، دیانتداری اور قومی مفاد پر قائم ہے۔ 

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان جرنلسٹ فورم مثبت اور ذمہ دار صحافت کے فروغ کے لیے اپنا کردار جاری رکھے گا۔

WhatsApp Image 2026 05 08 at 6.40.55 PM 2

تقریب کے اختتام پر وطنِ عزیز کی سلامتی، افواجِ پاکستان کی کامیابیوں، شہدائے وطن کے بلند درجات اور قومی اتحاد کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔