خالد نواز چیمہ
جدہ
پاک میڈیا جرنلسٹس فورم جدہ کے عہدیداران نے پاکستان جرنلسٹس فورم کے چیئرمین اور سینئر کالم نگار امیر محمد خان کے برادر نسبتی سید محمد ظفر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
پاک میڈیا جرنلسٹس فورم کے چیئرمین چوہدری نور الحسن گجر، صدر فہد رفیق کھوکھر، سینئر نائب صدر حسن بٹ، سابق مشیر برائے وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری اظہر عباس وڑائچ، یارانِ جدہ گروپ کے سینئر رکن ملک عمر فاروق، چیئرمین ہزارے وال اوورسیز پاکستانیز فورم چوہدری دلپذیر، فنانس سیکرٹری امتیاز احمد قریشی اور جنرل سیکریٹری پی جے ایف جمیل راٹھورو دیگر نے امیر محمد خان کی رہائش گاہ پر ان سے تعزیت کی اس موقع پر انہوں نے مرحوم سید محمد ظفر کے انتقال پر تعزیت کی، فاتحہ خوانی کی اور مرحوم کے لیے مغفرت کی دعا کی۔
مزید پڑھیں
وفد نے امیر محمد خان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس غم کی گھڑی میں برابر کے شریک ہیں۔
امیر محمد خان نے تمام احباب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مشکل وقت میں دوستوں اور ساتھیوں کی شرکت سے دکھ میں کمی آتی ہے۔
واضح رہے کہ سید محمد ظفر گزشتہ کئی دہائیوں سے جدہ میں مقیم تھے اور اپنی سماجی و اخلاقی خدمات کے باعث ایک نیک نام شخصیت کے طور پر جانے جاتے تھے۔