اہم خبریں
5 May, 2026
--:--:--

سمی لومئیر لیڈیز ایکسپو: خواتین کو بااختیار بنانے کا ایونٹ

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
Picture of سید مسرت خلیل

سید مسرت خلیل

جدہ

سمی لومئیر لیڈیز ایکسپو کے عنوان سے خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے ایک شاندار اور منفرد ایونٹ کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد خواتین کاروباری شخصیات، وینڈرز اور چھوٹے کاروبار کی مالکان کو ایک ایسا پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے جہاں وہ اپنی مصنوعات اور خدمات کو وسیع پیمانے پر پیش کر سکیں۔ 

یہ ایکسپو نہ صرف کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دے گا بلکہ خواتین کو خودمختاری اور ترقی کی جانب بھی گامزن کرے گا۔

WhatsApp Image 2026 04 28 at 7.44.15 PM

مزید پڑھیں

اس ایکسپو کا بنیادی مقصد خواتین کو مالی طور پر مضبوط بنانا، ان میں خود اعتمادی پیدا کرنا اور کاروباری میدان میں ان کی شمولیت کو بڑھانا ہے۔ 

اس پلیٹ فارم کے ذریعے خواتین کو نیٹ ورکنگ کے بہترین مواقع میسر آئیں گے جہاں وہ ایک دوسرے سے سیکھ سکیں گی، روابط قائم کریں گی اور اپنے کاروبار کو مزید وسعت دے سکیں گی۔

اس اقدام کی بانی شگفتہ مناف ہیں، جو SM Lumière کی فاؤنڈر ہیں۔ 

ان کا وژن خواتین کو محدود سوچ سے باہر نکال کر انہیں کاروبار، سیلز اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز میں فعال کردار ادا کرنے کی ترغیب دینا ہے تاکہ وہ خود کفالت اور مالی استحکام حاصل کر سکیں۔ 

یہ ایکسپو تعلیم، آگاہی اور خواتین کی حقیقی بااختیاری کی جانب ایک اہم قدم تصور کیا جا رہا ہے۔

WhatsApp Image 2026 04 28 at 7.44.16 PM

ایکسپو میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی متعدد خواتین وینڈرز شرکت کریں گی جن میں OHH Brownies، فرحہ خان (Desert Bloom Henna House)، فاطمہ زبیر (Zircone Jewels)، انمول زرناب (AZ Collections)، صوفیہ خان (Bareerah Fabrics)، Crochet Collectionss، Zaha Designs (Indian Apparel and Jewellery)، حناز فلیور ہاؤس اور Pearls & Beads، فاطمہ امتیاز (شیف)، حیا امز، عائشہ پروین (Nawabi Bites)، Cake Lounge، شبنم اختر (Jewellery & Handicrafts)، عصمت امبرین (Handmade & Stainless Steel Jewellery)، امن نعیم (Rohi – Dresses & Jewellery)، Glim n Glow Candles، Sanana (The Sugartint)، صائمہ اسلم (Chef Sayma Kitchen)، صفا (Safa’s Art World) اور صدرا کروشیے، Dessertique by Sarah Junaid Abbasi، عظمیٰ اشرف، روبیلا جمیل، Shareef’s Creation اور انعم پرویز شامل ہیں، جو اپنے منفرد برانڈز اور مصنوعات کی نمائش کریں گی۔

WhatsApp Image 2026 04 28 at 7.44.18 PM 1

تقریب میں مہمانانِ خصوصی امبرین ندیم، امبرینہ قیصر اور ڈاکٹر سبین مسرور (کنسلٹنٹ پلاسٹک سرجن) شرکت کریں گی جبکہ نظامت کے فرائض سدرہ ریاض، اروان مرزا، ماہ رخ، ثریا جبین، آنی ندیم اور یسریٰ ندیم انجام دیں گی۔ 

اس ایکسپو کے اسپانسرز میں Dazzling Star (Interior Decorators)، Cake Studio اور Well Mixed Home شامل ہیں، جو اس ایونٹ کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ یہ ایکسپو نہ صرف ایک تقریب بلکہ خواتین کے لیے ترقی، شناخت اور خود انحصاری کی ایک مضبوط تحریک بن کر ابھر رہی ہے۔