اہم خبریں
5 May, 2026
--:--:--

محفوظ مزدور، مضبوط معاشرہ: انوسٹر فورم کا پیغام

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
Picture of خالد نواز چیمہ

خالد نواز چیمہ

جدہ

ہر سال 28 اپریل کو دنیا بھر میں ورلڈ ڈے فار سیفٹی اینڈ ہیلتھ ایٹ ورک منایا جاتا ہے، جس کا مقصد محنت کشوں کی حفاظت، صحت اور فلاح و بہبود کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔ 

اس موقع پر پاکستان انوسٹر فورم کے صدر چوہدری شفقت محمود اور سیکریٹری جنرل عبدالخالق لک نے ایک مشترکہ پیغام میں مزدوروں کے کردار کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ 

انہوں نے کہا کہ ترقی کی ہر منزل کے پیچھے مزدور کی محنت، قربانی اور پسینہ شامل ہوتا ہے۔ 

بلند و بالا عمارتیں، جدید سڑکیں اور کامیاب منصوبے درحقیقت انہی محنت کشوں کی کاوشوں کا نتیجہ ہیں تاہم اگر یہی کارکن غیر محفوظ ہوں تو ترقی کی بنیادیں کمزور پڑ جاتی ہیں۔

پاکستان انوسٹر فورم کی قیادت نے اس بات پر زور دیا کہ محفوظ کام کا ماحول فراہم کرنا صرف اداروں یا حکومت کی ذمہ داری نہیں بلکہ یہ ایک اجتماعی فرض ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ حفاظتی اصولوں کی پابندی، مناسب تربیت، جدید آلات کا استعمال اور بروقت احتیاطی تدابیر اپنانا وہ اقدامات ہیں جو حادثات کی روک تھام میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔

اس موقع پر انہوں نے عہد کیا کہ ہر کارکن کی جان کو اولین ترجیح دی جائے گی، کام کی جگہوں کو محفوظ اور صحت مند بنایا جائے گا، حفاظتی اصولوں پر سختی سے عمل کیا جائے گا اور ایسا ماحول تشکیل دیا جائے گا جہاں ’سیفٹی فرسٹ‘ محض نعرہ نہیں بلکہ عملی حقیقت ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک محفوظ کارکن نہ صرف اپنی زندگی کے لیے بلکہ اپنے خاندان، ادارے اور ملک کی ترقی کے لیے بھی بنیاد فراہم کرتا ہے۔

آخر میں پاکستان انوسٹر فورم کے رہنماؤں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ ایک ایسے معاشرے کے قیام کے لیے کوشاں رہیں گے جہاں ہر مزدور محفوظ، باعزت اور مطمئن ہو۔