سید مسرت خلیل
جدہ
جمعیت علمائے اسلام ریاض سعودی عرب کے مرکزی رہنما اور ہردلعزیز شخصیت بزرگ عالم دین شیخ عزیر الرحمن درانی کی طرف سے جمعیت علمائے اسلام ریاض سعودی عرب کے رہنماؤں کے اعزاز میں ایک شاندار اور پرتکلف دعوت عصرانہ کا اہتمام کیا گیا۔
عصرانہ میں سابقہ صدور مولانا اسداللہ، مفتی عبد الجبار و سابق جنرل سیکرٹریز الحاج ممتاز خان، الحاج عطاء اللہ اور دیگر احباب شریک ہوئے۔
شرکا نے حالات حاضرہ پر سیر حاصل گفتگو کی اور بنیادی و اہم مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ مشاورت کی گئی۔