حکام نے واضح کیا ہے کہ صرف سرکاری حج اجازت نامہ رکھنے والے افراد کو ہی مکہ مکرمہ اور مشاعر مقدسہ میں داخلے کی اجازت دی جا رہی ہے، جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
سعودی حکام کے مطابق بغیر حج پرمٹ حج کی کوشش کرنے والوں پر بھاری جرمانے عائد کیے جا سکتے ہیں، جبکہ غیر ملکی مقیم افراد کو ملک بدر کرنے اور ایک مخصوص مدت تک دوبارہ سعودی عرب میں داخلے پر پابندی بھی لگائی جا سکتی ہے۔
اس کے علاوہ غیر قانونی طور پر حاجیوں کو منتقل کرنے یا سہولت فراہم کرنے والوں کے خلاف قید، بھاری جرمانے اور گاڑیوں کی ضبطی جیسی سزائیں بھی دی جا سکتی ہیں۔
پبلک سکیورٹی نے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ حج قوانین اور ہدایات پر مکمل عمل کریں اور کسی بھی خلاف ورزی کی فوری اطلاع دیں۔
بغیر پرمٹ حج کی کوشش ناکام، 5 افغان مقیم گرفتار
Overseas Post