اہم خبریں
7 May, 2026
--:--:--

کچے راستوں سے مکہ داخل ہونے کی کوشش کرنے والے 10 افراد گرفتار

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
حج پرمٹ
گرفتار افراد میں سوڈانی، مصری اور یمنی شہری شامل ہیں

حح سیکیورٹی فورسز نے سوڈانی، مصری اور یمنی شہریت رکھنے والے 10 مقیم افراد کو گرفتار کیا ہے جنہوں نے حج کے قوانین اور ہدایات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کچے راستوں اور وادیوں کے ذریعے مکہ مکرمہ میں داخل ہونے اور بغیر حج پرمٹ وہاں قیام کرنے کی کوشش کی ہے۔ انہیں حراست میں لے کر ان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں

سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ مجاہدین کی جنرل ڈائریکٹوریٹ نے تمام افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ حج 1447ھ کے لیے جاری کردہ ضوابط اور ہدایات پر سختی سے عمل کریں اور حجاج کی امن و سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے متعلقہ اداروں کے ساتھ تعاون کریں۔ 

ادارے نے خبردار کیا کہ ان ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والوں کو قانونی سزاؤں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

دوسری طرف وزارتِ داخلہ نے واضح کیا ہے کہ جو بھی شہری یا مقیم افراد بغیر حج پرمٹ رکھنے والوں کو نقل و حمل فراہم کرتے ہوئے پکڑا جائے گا، اسے 50 ہزار ریال تک جرمانہ اور 6 ماہ تک قید کی سزا دی جا سکتی ہے۔ 

خلاف ورزی پر
50 ہزار ریال تک
جرمانہ اور 6 ماہ
قید ہو سکتی ہے

اس کے علاوہ عدالتی حکم کے تحت استعمال شدہ زمینی گاڑی بھی ضبط کی جا سکے گی۔
اگر خلاف ورزی کرنے والا غیر ملکی ہوا تو سزا مکمل ہونے کے بعد اسے ملک بدر کر دیا جائے گا اور مقررہ مدت تک دوبارہ سعودی عرب میں داخلے پر پابندی عائد کی جائے گی۔
وزارتِ داخلہ نے اس بات پر زور دیا کہ فریضۂ حج کی ادائیگی کے لیے باقاعدہ حج پرمٹ حاصل کرنا بنیادی شرط ہے۔
وزارت نے ایک بار پھر تمام افراد سے اپیل کی کہ وہ حج 1447ھ کے ضوابط و ہدایات کی پابندی کریں اور حجاج کی امن و سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے متعلقہ اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں، کیونکہ ان ہدایات کی خلاف ورزی قانونی سزاؤں کا باعث بن سکتی ہے۔