اہم خبریں
5 May, 2026
--:--:--

سعودی کابینہ: امن و استحکام کے لیے سفارتی کوششوں کی حمایت

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
سعودی عرب عالمی امن
علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے اور مذاکرات پر زور (فوٹو: واس)

ولی عہد و وزیرِ اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز آل سعود زیر صدارت سعودی کابینہ کا اجلاس آج منگل کو منعقد کیا گیا۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق کابینہ نے علاقائی اور عالمی حالات میں پیش رفت کا جائزہ لیا بالخصوص خطے کی تازہ صورتحال اور اس کے سکیورٹی و معاشی اثرات پر غور کیا گیا۔ 

اس موقع پر مملکت کے مستقل مؤقف کو دہرایا گیا اور عالمی امن و استحکام کے قیام کے لیے تمام سفارتی کوششوں اور اقدامات کی مسلسل حمایت کا اعادہ کیا گیا۔

مزید پڑھیں

ولی عہد نے خلیجی تعاون کونسل کے رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے مشاورتی خلیجی سربراہی اجلاس میں مؤثر کردار ادا کیا، جس کی میزبانی سعودی عرب نے کی۔ 

اجلاس کا مقصد باہمی روابط کو مضبوط بنانا، مشاورت کو فروغ دینا اور خطے کی سلامتی و استحکام کے لیے مشترکہ تعاون کو بڑھانا تھا۔

اجلاس کے آغاز میں ولی عہد نے کابینہ کو اس پیغام کے مندرجات سے 

آگاہ کیا جو خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزيز کو جبوتی کے صدر إسماعيل عمر جيله کی جانب سے موصول ہوا جس میں دونوں برادر ممالک کے باہمی تعلقات پر روشنی ڈالی گئی تھی۔

اسی طرح شہزادہ محمد بن سلمان نے اپنی مختلف عالمی رہنماؤں سے ہونے والی مشاورت اور گفتگو سے بھی کابینہ کو آگاہ کیا، جن میں شامی صدر احمد الشرع، لبنانی صدر جوزيف عون،  بنگلہ دیش کے طارق رحمن اور دیگر راہنما شامل ہیں۔

45464654
خلیجی اور عالمی سطح پر تعاون بڑھانے کی کوششیں جاری (فوٹو: واس)

معاشی حوالے سے کابینہ نے مقامی امور سے متعلق متعدد رپورٹس کا جائزہ لیا اور وژن 2030 کے تحت حاصل ہونے والی کامیابیوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ 

پائیدار امن کیلئے بین الاقوامی شراکت داری کی اہمیت اجاگر

اس میں غیر تیل شعبوں کی بڑھتی ہوئی شراکت، پیداوار اور سرمایہ کاری کے دائرے میں توسیع، اور قومی پروگراموں و حکمتِ عملیوں کے ذریعے وسائل کے مؤثر استعمال کو اجاگر کیا گیا، جس سے عالمی تبدیلیوں کے ساتھ ہم آہنگی کی صلاحیت میں اضافہ ہوا۔
کابینہ نے وژن 2030 کے پہلے اور دوسرے مرحلے کی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے بتایا کہ 93 فیصد کلیدی کارکردگی کے اشاریے اپنے سالانہ اہداف حاصل کر چکے ہیں۔
یہ کامیابی ساختی، معاشی، مالی اور قانونی اصلاحات کا نتیجہ ہے، جنہوں نے مختلف شعبوں کو مضبوط کیا، سرمایہ کاری کو متوجہ کیا، معیارِ زندگی کو بہتر بنایا اور عالمی سطح پر مملکت کی مسابقتی حیثیت کو مستحکم کیا۔

اسی تناظر میں سعودی کابینہ نے تیسرے مرحلے میں کوششوں کو مزید تیز کرنے، پائیدار ترقی کو یقینی بنانے اور مسلسل خوشحالی کے لیے کام کی رفتار بڑھانے پر زور دیا۔ 

ساتھ ہی 2026 کے ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کو اپنانے کی تیاری کے اشاریے میں نمایاں پیش رفت پر سرکاری اداروں کی تعریف کی گئی، جو جدید خدمات، ڈیجیٹل انضمام، پیداواری صلاحیت میں اضافہ اور تیز تر تکمیل میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، اور عالمی درجہ بندیوں میں مملکت کی قیادت کو برقرار رکھے ہوئے ہیں۔