اہم خبریں
5 May, 2026
--:--:--

جدہ میں ہنگامی خلیجی سربراہی اجلاس، اہم فیصلوں کی توقع

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
خلیجی سربراہی اجلاس جدہ
خطے کی سیکیورٹی اور سیاسی صورتحال پر اہم مشاورت متوقع (فوٹو: واس)

آج منگل کو جدہ میں ایک غیر معمولی خلیجی سربراہی اجلاس منعقد ہو رہا ہے، جس کی صدارت ولی عہد و وزیرِ اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز آل سعود کر رہے ہیں اور اس میں خلیجی تعاون کونسل کے رکن ممالک کے رہنما اور وفود کے سربراہان شرکت کر رہے ہیں۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق بحرین کے فرمانروا شاہ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ آج دوپہر اپنے وفد کے ہمراہ جدہ پہنچے، جہاں وہ خلیجی تعاون کونسل کی اعلیٰ کونسل کے مشاورتی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

ان کے استقبال کے لیے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، نائب گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ سعود بن مشعل بن عبدالعزیز، گورنر جدہ صالح الترکی، بحرین میں سعودی سفیر نایف بن بندر السدیری اور دیگر اعلیٰ حکام موجود تھے۔

دوسری جانب، کونا کے مطابق کویت کے ولی عہد شیخ صباح خالد الحمد الصباح امیرِ کویت شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کی نمائندگی کرتے ہوئے اس غیر معمولی خلیجی سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے جدہ روانہ ہو گئے ہیں۔

کویتی ولی عہد کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطحی سرکاری وفد بھی موجود ہے، جس میں دیوانِ ولی عہد کے سربراہ شیخ ثامر جابر الاحمد الصباح، وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح اور دیگر سینئر حکام شامل ہیں۔