اہم خبریں
9 May, 2026
--:--:--

12 ٹن وہیل کو بچانے کا مشن، شمالی سمندر منتقلی کا منصوبہ

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
ہمپ بیک وہیل ریسکیو
وہیل کو ساڑھے تین دن میں شمالی سمندر منتقل کیا جائے گا (فوٹو: العربیہ)

جرمنی کے بحیرہ بالٹک میں واقع جزیرہ پول کے قریب پھنسے ایک ہمپ بیک وہیل ’کُبڑے والی وہیل‘ کو شمالی سمندر تک ایک بارج کے ذریعے منتقل کرنے کا منصوبہ ہے، جس میں کئی دن لگنے کی توقع ہے۔ 

یہ بات ہفتے کی شام اس آپریشن کے منتظمین نے بتائی ہے۔

اس منصوبے کے تکنیکی نگران فیلکس بونزاک کے مطابق وہیل کو تقریباً ساڑھے تین دن میں جزیرہ فہمارن کے راستے زکاجن کے قریب سمندری پانیوں تک منتقل کیا جا سکتا ہے، جس کا فاصلہ 400 کلومیٹر سے زائد ہے۔ 

انہوں نے مزید بتایا کہ اس کے بعد وہیل کی حالت کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔

مزید پڑھیں

جرمنی کی شمال مشرقی ریاست میکلن برگ-فورپومرن کے حکام نے اس منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔ 

علاقائی وزیرِ ماحولیات ٹیل باک ہاؤس نے کہا کہ اس آپریشن کی ذمہ داری منتظمین پر عائد ہوتی ہے، جبکہ شامل ویٹرنری ڈاکٹروں کا ماننا ہے کہ وہیل کی حالت اتنی بہتر ہے کہ اسے منتقل کیا جا سکے۔

تقریباً 12 ٹن وزنی نر وہیل کو ایک بارج کے ذریعے منتقل کیا جائے گا۔ 

توقع ہے کہ یہ جہاز، جو اس وقت ہیمبرگ کے قریب موجود ہے، اتوار کو جزیرہ پول کے قریب پہنچ جائے گا اور آپریشن کی تیاری مکمل کی جائے گی جبکہ اصل منتقلی منگل یا بدھ کے درمیان شروع ہو سکتی ہے۔

اگر وہیل تیر کر دور چلی جاتی ہے یا اسے بارج پر لادنا ممکن نہ ہوا تو اس کے ساتھ نصب ٹریکنگ ڈیوائس کے ذریعے اس کی نگرانی کی جائے گی تاہم حکام نے بتایا کہ یہ آلہ پانی کے اندر کام نہیں کرتا، جس سے خطرہ بڑھ جاتا ہے اگر وہیل غوطہ لگائے۔ 

وزیر ماحولیات نے کہا کہ اس مسئلے کا حل تلاش کیا جا رہا ہے۔

مزید برآں، ٹیموں نے ریت سے بھرے ہوئے حفاظتی رکاوٹیں نصب کی ہیں تاکہ پانی کی سطح بڑھنے کے ساتھ وہیل مزید کم گہرے پانیوں میں نہ چلی جائے۔ 

اس وہیل کو پہلی بار مارچ کے اوائل میں بحیرۂ بالٹک میں دیکھا گیا تھا اور اس نے زیادہ تر وقت کم گہرے پانیوں میں گزارا۔