محکمہ موسمیات نے آج جمعہ کے موسم کے بارے میں اپنی رپورٹ میں پیش گوئی کی ہے کہ درمیانی سے شدید گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری رہے گا، جس کے نتیجے میں سیلابی ریلے بہنے کا امکان ہے۔
اس کے ساتھ ژالہ باری اور تیز ہوائیں بھی چلیں گی جو گرد و غبار اٹھائیں گی۔
مزید پڑھیں
یہ صورتحال مشرقی ریجن، شمالی سرحدی علاقے، الجوف، حائل، القصیم، ریاض، مدینہ منورہ، مکہ مکرمہ، الباحہ، عسیر اور جازان کے مختلف حصوں میں متوقع ہے۔
اسی طرح تبوک اور نجران کے بعض علاقوں میں ہلکی سے درمیانی بارش کی پیش گوئی ہے جبکہ رات اور صبح سویرے ان علاقوں کے کچھ حصوں میں دھند چھانے کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔
بحیرہ احمر میں سطحی ہوائیں شمال مغرب سے شمال کی جانب 15 سے 30 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں گی جبکہ خلیج عقبہ کی سمت یہ رفتار 50 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے۔
جنوبی حصے میں ہوائیں شمال مغرب سے جنوب مغرب کی طرف 10 سے 22 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں گی۔
لہروں کی اونچائی شمالی و وسطی حصوں میں آدھے میٹر سے ڈیڑھ میٹر تک رہے گی، جبکہ خلیج عقبہ میں یہ ڈھائی میٹر تک پہنچ سکتی ہے، اور جنوبی حصے میں آدھے میٹر سے ایک میٹر تک رہے گی۔
سمندر کی حالت شمالی و وسطی حصوں میں ہلکی سے درمیانی رہے گی، خلیج عقبہ کی جانب موجیں تیز ہوں گی، جبکہ جنوبی حصے میں سمندر نسبتاً پرسکون رہے گا۔