اہم خبریں
17 April, 2026
--:--:--
براہ راست نشریات

مکہ مکرمہ میں آج سے داخلہ ضوابط سخت، ڈیجیٹل پرمٹ سسٹم نافذ

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
مکہ مکرمہ میں داخلے کے اجازت نامے کے اجراء کا طریقہ کار بھی جاری کر دیا گیا ہے (فوٹو: ایکس)

حج سیزن 2026 کی تیاریوں کے سلسلے میں سعودی وزارتِ داخلہ نے مکہ مکرمہ میں داخلے کے لیے پرمٹ سسٹم پر باضابطہ عملدرآمد کا آغاز کر دیا ہے، جس کے تحت آج 13 اپریل 2026 سے نئے ضوابط نافذ ہو چکے ہیں۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزارتِ داخلہ نے واضح کیا ہے کہ حج کے دوران مکہ مکرمہ میں داخلہ اب صرف باقاعدہ اجازت نامے کے ذریعے ممکن ہوگا، جبکہ اس مقصد کے لیے ڈیجیٹل نظام کو مزید مؤثر بنایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں

وزارت نے ہدایت کی ہے کہ وہ افراد جن کے اقامے مکہ مکرمہ سے باہر کے ہیں لیکن وہ پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کے باعث مکہ یا مشاعر مقدسہ میں آنا چاہتے ہیں، وہ لازمی طور پر ’ابشر‘ یا ’مقیم‘ پلیٹ فارم کے ذریعے پرمٹ کے لیے درخواست دیں۔ 

درخواست کی منظوری کے بعد ڈیجیٹل اجازت نامہ جاری کیا جائے گا۔

اسی سلسلے میں ایک مربوط ڈیجیٹل پورٹل ’منصہ تصریح‘ بھی متعارف

 کرایا گیا ہے جس کے ذریعے مکہ مکرمہ اور مشاعر مقدسہ کے لیے پرمٹس کا اجرا کیا جا رہا ہے تاکہ تمام عمل کو تیز، منظم اور شفاف بنایا جا سکے۔

4654564654
حج کے دوران مکہ مکرمہ میں داخلہ صرف باقاعدہ اجازت نامے کے ذریعے ممکن ہوگا (فوٹو: ایکس)

وزارتِ داخلہ نے مزید سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 18 اپریل 2026 کے بعد صرف حج ویزا رکھنے والے افراد کو ہی مکہ مکرمہ میں داخلے اور قیام کی اجازت ہوگی۔ 

دیگر تمام وزٹ یا عارضی ویزا رکھنے والوں کا اس تاریخ کے بعد مکہ میں قیام غیر قانونی تصور کیا جائے گا۔

عمرہ ویزا رکھنے والوں کو بھی واضح طور پر ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 18 اپریل تک ہر صورت اپنے ممالک واپس روانہ ہو جائیں۔

دوسری جانب سعودی محکمۂ پاسپورٹ نے مخصوص افراد کے لیے مکہ مکرمہ میں داخلے کے اجازت نامے کے اجرا کا باقاعدہ طریقہ کار بھی جاری کر دیا ہے۔ 

ان میں خلیجی تعاون کونسل کے شہری، خصوصی اقامہ ہولڈرز، سرمایہ کار اور سعودی شہریوں کی والدہ شامل ہیں۔

جوازات کے مطابق یہ سروس ’ابشر‘ پلیٹ فارم کے ذریعے مکمل طور پر آن لائن دستیاب ہے، جہاں صارفین آسانی سے درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔

مستحق افراد

  • خلیجی ممالک کے شہری
  • خصوصی اقامہ رکھنے والے
  • سرمایہ کار
  • سعودی شہری کی والدہ
WhatsApp Image 2026 04 13 at 9.19.10 AM
حج ویزا رکھنے والے افراد کو ہی مکہ مکرمہ میں داخلے اور قیام کی اجازت ہوگی (فوٹو: ایکس)

پرمٹ حاصل کرنے کا طریقہ

صارف ابشر پلیٹ فارم پر لاگ اِن ہو کر ’خدماتی‘ کے آپشن میں ’مکہ داخلہ پرمٹ‘ سروس منتخب کریں، نئی درخواست جمع کریں اور مطلوبہ معلومات فراہم کرنے کے بعد آن لائن عمل مکمل کریں۔

یہ جدید ڈیجیٹل نظام 1447 ہجری / 2026 کے حج سیزن کے لیے متعارف کرایا گیا ہے، جس کا مقصد نہ صرف سیکیورٹی کو بہتر بنانا ہے بلکہ زائرین اور متعلقہ افراد کے لیے سہولت اور انتظامی کارکردگی کو بھی یقینی بنانا ہے۔