اہم خبریں
17 April, 2026
--:--:--
براہ راست نشریات

امریکہ کا ایران میں ’ڈیجیٹل وار‘ آپریشن، پیگاسس کا استعمال

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes

برطانوی اخبار ’دی ٹائمز‘ نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے نے ایران میں خفیہ سائبر اور انٹیلی جنس آپریشن کے دوران اسرائیلی کمپنی کے تیار کردہ اسپائی ویئر ’پیگاسس‘ کا استعمال کرتے ہوئے ڈیجیٹل مہم چلائی ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ کارروائی اس وقت کی گئی جب ایک امریکی لڑاکا طیارہ ایرانی حدود میں مار گرایا گیا اور اس کے پائلٹس سے رابطہ منقطع ہو گیا۔ 

اس کے بعد امریکی اداروں نے پائلٹس کو بازیاب کرانے کے لیے پیچیدہ انٹیلی جنس اور فوجی آپریشن شروع کیا۔

مزید پڑھیں

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پیگاسس سافٹ ویئر کے ذریعے ایرانی سیکیورٹی حکام اور پاسدارانِ انقلاب سے منسلک عناصر کو جعلی پیغامات بھیجے گئے، جن میں یہ تاثر دیا گیا کہ لاپتہ امریکی پائلٹ کو پہلے ہی بازیاب کر لیا گیا ہے۔ اس کا مقصد ایرانی سرچ آپریشن کو الجھانا اور ان کی حکمت عملی کو متاثر کرنا تھا۔

اخبار کے مطابق اس ڈیجیٹل دھوکہ دہی نے زمینی سطح پر ایرانی تلاش

 کی کارروائیوں کو متاثر کیا، جس کے بعد امریکی فورسز نے مبینہ طور پر دوسرے پائلٹ کو محفوظ طریقے سے نکالنے میں کامیابی حاصل کی۔

cyber security concept showing hacker break into m 2026 03 20 03 03 45 utc

رپورٹ میں ایک اور متنازع دعویٰ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے متعلق کیا گیا ہے، جسے ایک مستقبل کی جاسوسی ٹیکنالوجی قرار دیا گیا ہے۔ 

اس کے بارے میں کہا گیا ہے کہ یہ نظام دل کی دھڑکن کی کمزور برقی و مقناطیسی علامات کو دور فاصلے سے شناخت کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اسے مصنوعی ذہانت کے ساتھ ملا کر استعمال کیا جاتا ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ ٹیکنالوجی لاک ہیڈ مارٹن کی ایک ذیلی یونٹ نے تیار کی ہے اور اسے محدود پیمانے پر تجرباتی طور پر استعمال کیا گیا ہے تاہم اس کے عملی استعمال کی تفصیلات غیر واضح ہیں۔

smartphone with glowing binary code and keyhole on 2026 01 08 07 50 22 utc

رپورٹ میں مزید دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایک امریکی پائلٹ کئی دن تک ایرانی علاقے کے دشوار گزار پہاڑی علاقے میں چھپا رہا، جہاں سے اسے بعد میں محفوظ نکالا گیا تاہم ان تمام معلومات کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔