اہم خبریں
17 April, 2026
--:--:--
براہ راست نشریات

ایران میں امریکی پائلٹ کی گرفتاری کی ویڈیو وائرل، حقیقت کیا ہے

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
ویڈیو پاک، بھارت جنگ کی ہے جس کا حالیہ واقعات سے کوئی تعلق نہیں (فوٹو: الجزیرہ)

سوشل میڈیا صارفین نے گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران ایک ویڈیو کلپ شیئر کی ہے جس کے بارے میں دعویٰ کیا گیا کہ اس میں ایران کے اندر امریکی پائلٹ کی گرفتاری کا منظر دکھایا گیا ہے، جو اس کے طیارے کو مار گرائے جانے کے بعد پیش آیا۔ 

اس دعوے نے وسیع ردعمل اور حقیقت سے متعلق سوالات کو جنم دیا ہے۔

مزید پڑھیں

ویڈیو شیئر کرنے والوں کا کہنا تھا کہ اس میں ایک امریکی پائلٹ کو ایرانی فضائی حدود میں اس کے لڑاکا طیارے کی تباہی کے بعد دکھایا گیا ہے اور یہ واقعہ حالیہ ہے جو تہران اور واشنگٹن کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں ایک اہم پیش رفت ہے۔

یہ دعویٰ ایسے وقت میں پھیلا ہے جب ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے امریکی طیارہ مار گرانے کا اعلان کیا جبکہ امریکی رپورٹس میں بھی ایک

 لڑاکا طیارے کے گرنے کی بات کی گئی، جس سے اس ویڈیو کو بطور ثبوت مزید پھیلایا گیا۔

سبق ویب سائٹ کے مطابق تحقیق سے واضح ہوا کہ اس ویڈیو کا موجودہ واقعات سے کوئی تعلق نہیں بلکہ یہ پرانی ہے اور پاک، بھارت کے درمیان کشیدگی کے دوران کی ہے، جہاں اسے اس وقت ایک بھارتی پائلٹ کی گرفتاری کے طور پر شیئر کیا گیا تھا اور اب اسے گمراہ کن انداز میں دوبارہ پیش کیا جا رہا ہے۔

مزید برآں، سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایڈ کانٹیکسٹ فیچر کے ذریعے صارفین نے نشاندہی کی کہ یہ ویڈیو تقریباً 8 ماہ قبل ریڈیٹ پر مختلف سیاق و سباق میں موجود تھی اور اس کا موجودہ واقعے سے کوئی تعلق نہیں، جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ یہ پرانا مواد دوبارہ استعمال کر کے نئے سیاسی و عسکری پس منظر میں پیش کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب، ایران نے اس سے قبل ایک امریکی فوجی طیارہ مار گرانے کا اعلان کیا تھا، جبکہ واشنگٹن نے ایف-15 ای طرز کے ایک لڑاکا طیارے کے گرنے کی تصدیق کرتے ہوئے عملے کی تلاش و بچاؤ کی کارروائی شروع کرنے کا کہا۔

رپورٹس کے مطابق ایک پائلٹ کا سراغ لگا لیا گیا ہے جبکہ ایرانی حکام نے عملے سے متعلق معلومات دینے پر انعام کا اعلان بھی کیا ہے تاہم واقعے کی تفصیلات کے حوالے سے مختلف بیانات سامنے آ رہے ہیں۔